کیا آپ اپنی صحت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں اور خود کو دائمی امراض سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو 3 منٹ کی اس ورزش کو عادت بنالیں۔
جی ہاں محض 3 منٹ کی سخت ورزش جیسے دوڑنے سے مجموعی صحت کو 90 منٹ تک کی جانے والی معتدل ورزش سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
راک فیلر یونیورسٹی کی تحقیق میں 20 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا تھا۔
مختصر وقت تک تیز رفتاری سے چہل قدمی کرنے سے بھی صحت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
ان افراد کو پہلے 30 سیکنڈ تک دوڑنے کے لیے کہا گیا جبکہ اس کے بعد 23 منٹ کی معتدل ورزش کرائی گئی۔
بعد ازاں خون کے نمونوں کا تجزیہ کرکے دونوں جسمانی سرگرمیوں کے اثرات کی جانچ پڑتال کی گئی۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ 3 منٹ تک دوڑنے سے مسلز، جگر، آنتوں، مدافعتی نظام اور اعضا کو 90 منٹ تک ورزش کرنے کے مقابلے میں زیادہ فائدہ ہوا۔
ایسے افراد کے خون میں ایسے مالیکیولرز کی سطح بڑھ گئی جو صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں جبکہ طویل ورزش کرنے والوں کے خون میں ان مالیکیولز کی سطح زیادہ نہیں بڑھی۔
بہت زیادہ گرم چائے اور کافی پینے سے غذائی نالی کے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ 3 گنا بڑھ جاتا ہے۔
محققین نے بتایا کہ چند منٹ کی سخت ورزش سے جسم کے اندر نمایاں مالیکیولر ردعمل متحرک ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہم 8 ہفتوں کے بعد بھی اس اثر کو دیکھ سکتے ہیں جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ جسمانی ردعمل طویل المعیاد ہوتا ہے۔
تحقیق کے دوران محققین نے ورزش سے قبل، اس کے دوران، اس کے فوری بعد اور 3 گھنٹوں بعد خون کے نمونے حاصل کیے۔
ان نمونوں سے معلوم ہوا کہ چند منٹ کی سخت ورزش سے 700 سے زائد ایسے پروٹینز کی سطح بڑھ گئی جو دل کی شریانوں سے جڑے امراض اور میٹابولک امراض کا خطرہ کم کرتے ہیں۔
2024 میں دنیا بھر میں کینسر کے 2 کروڑ 10 لاکھ کے قریب کیسز سامنے آئے جبکہ 98 لاکھ اموات ہوئیں۔
مگر ایسے صرف 7 پروٹینز کی تبدیلی کو طویل ورزش کرنے والے افراد کے خون میں دریافت کیا گیا۔
محققین کے مطابق ورزش سے جسم میں مثبت تبدیلیاں آتی ہیں مگر ہر ورزش کے اثرات مختلف ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ ورزش سے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں مگر پہلے یہ علم نہیں تھا کہ ورزش سے قبل اور بعد میں مختلف اعضا پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ
روزانہ کتنے قدم چلنے سے قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہوتا ہے؟
بہت زیادہ گرم چائے پینا پسند کرتے ہیں؟ تو آپ کو یہ جان لینا چاہیے
بنگلادیش کو دنیا کی سب سے بڑی خسرہ وبا کا سامنا
2050 تک کینسر کے نئے کیسز کی تعداد میں 67 فیصد اضافے کا امکان ہے، رپورٹ
تمباکو نوشی سے صحت پر مرتب ہونے والے حیرت انگیز اثر کا انکشاف
وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے
دماغ اور معدے کے درمیان موجود اہم تعلق دریافت
وہ عمر جب مردوں اور خواتین میں بڑھاپے کی جانب سفر شروع ہو جاتا ہے
این آئی سی وی ڈی کراچی میں بلوچستان کے 12 سالہ بچے کے دل میں پیوست گولی کامیابی سے نکال کر جان بچالی گئی
کراچی میں فائر سیفٹی آڈٹ میں قومی ادارہ صحت اطفال کی 3 منزلیں انتہائی خطرناک قرار
بلڈ شوگر جیسے دائمی مرض سے بچانے میں مددگار آسان ترین طریقہ
تازہ ترین
• 4 منٹ پہلے محض 3 منٹ کی اس ورزش سے آپ امراض قلب کا خطرہ کم کرسکتے ہیں
• 34 منٹ پہلے فراڈ کے الزامات کے بعد سابق بنگلادیشی وزیر اعظم حسینہ واجد کی بیٹی نے عالمی ادارہ صحت سے استعفیٰ دیدیا
فراڈ کے الزامات کے بعد سابق بنگلادیشی وزیر اعظم حسینہ واجد کی بیٹی نے عالمی ادارہ صحت سے استعفیٰ دیدیا
• 48 منٹ پہلے سہیل آفریدی، شفیع جان، مینا خان اور شاہد خٹک کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت کا ملزمان کو پیش کرنیکا کا حکم
سہیل آفریدی، شفیع جان، مینا خان اور شاہد خٹک کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت کا ملزمان کو پیش کرنیکا کا حکم
• 49 منٹ پہلے رضوان اور امام الحق این سی سی آئی اے میں پیش، سوالوں کے جواب دینےکیلئےمزید وقت مانگ لیا
رضوان اور امام الحق این سی سی آئی اے میں پیش، سوالوں کے جواب دینےکیلئےمزید وقت مانگ لیا
• 1 گھنٹے پہلے جی سی یو کے طالب علم 1100کلومیٹرکا فاصلہ دوڑکر طےکرنےکے منفرد چیلنج پرگامزن
جی سی یو کے طالب علم 1100کلومیٹرکا فاصلہ دوڑکر طےکرنےکے منفرد چیلنج پرگامزن
• 1 گھنٹے پہلے لائیو: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 105 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کرگئی
لائیو: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 105 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کرگئی
• 2 گھنٹے پہلے الجزائر نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا
الجزائر نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا
• 2 گھنٹے پہلے 33 سال میں دنیا کے 233 ممالک اور خطوں میں سفر کرنیوالے شخص نے کتنے روپے خرچ کیے؟
