• ستمبر 10, 2026
  • Last Update ستمبر 10, 2026 8:44 شام
  • پاکستان

اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان

سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

(10 ستمبر 2026): بولی وڈ اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ کسی ایسے فلمی اسکرپٹ کو مسترد کر دیتی ہیں جو سیف علی خان کو پسند ہوتا ہے تو وہ انہیں سخت گیر کہتے ہیں۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ کرشمہ کپور اور سیف علی خان فیملی ممبرز ہیں جو انہیں سب سے زیادہ کھری رائے دیتے ہیں، تاہم وہ پھر بھی محتاط رہتے ہیں کیونکہ ہر کوئی اپنے کام کے حوالے سے کافی حساس ہوتا ہے۔

کرینہ کپور نے بتایا کہ میرے خیال میں سیف علی خان اور میں دو مختلف قسم کے اداکار ہیں، کبھی کبھار میں کہتی ہوں کہ’ نہیں، مجھے یہ اسکرپٹ پسند نہیں آیا‘، تو وہ کہتے ہیں کہ ’تم بہت سخت گیر ہو‘، پھر میں ان سے کہتی ہوں کہ ’جا کر آپ خود کر لیں‘۔

’ہم دونوں مختلف قسم کے اداکار ہیں، اس لیے ہم ایک دوسرے کے کام میں دخل اندازی سے بچتے ہیں کیونکہ یہ مشکل ہوتا ہے۔ ایک ہی شعبے سے تعلق رکھنے کی وجہ سے بعض چیزوں اور انہیں کرنے کے انداز پر آپ کی اپنی رائے ہوتی ہے، لیکن ہمیں احتیاط سے بھی چلنا پڑتا ہے کیونکہ اداکار کافی حساس لوگ ہوتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ کرینہ کپور ان دنوں میگھنا گلزار کی آنے والی سنسنی خیز فلم ’دائرہ‘ کی تیاری کر رہی ہیں جو ان دونوں کا پہلا مشترکہ پروجیکٹ ہے اور اس میں پرتھوی راج سوکومارن بھی ان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

دوسری طرف، سیف علی خان اس وقت اپنی انتہائی متوقع فلم ’حیوان‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جس میں وہ اکشے کمار کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ یہ فلم 11 ستمبر 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے