• ستمبر 10, 2026
  • Last Update ستمبر 10, 2026 8:21 شام
  • پاکستان

بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی بیٹی اور عالمی ادارہ صحت کی جنوب مشرقی ایشیا کی سربراہ صائمہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطاق صائمہ واجد نے اقوام متحدہ کی ایجنسی اور بنگلادیشی حکام کی جانب سے فراڈ کی تحقیقات شروع ہونے کے بعد بدھ کے روز استعفیٰ دیا۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ادارے کی ایک کمیٹی نے ان کے استعفے سے ایک روز قبل ہی انہیں عہدے سے برطرف کرنے کی سفارش کردی تھی۔

واضح رہے کہ صائمہ واجد نے 2024 میں پانچ سالہ مدت کے لیے یہ عہدہ سنبھالا تھا تاہم گزشتہ سال کے اواخر میں انہیں بغیر تنخواہ کے رخصت پر بھیج دیا گیا تھا۔

اس سے قبل جولائی 2025 میں بھی انہیں اس وقت رخصت پر بھیجا گیا تھا جب بنگلادیش کی عبوری حکومت کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے ان پر دھوکہ دہی اور جعلسازی کے الزامات عائد کیے تھے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے صائمہ واجد پر ’چین کے سفر کے حوالے سے مالیاتی فراڈ‘ اور اپنی تعلیمی اسناد کے بارے میں غلط بیانی کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں تاہم صائمہ واجد نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے۔

اس کے علاوہ عالمی ادارہ صحت نے ان پر بنگلادیش میں غیر قانونی طور پر زمین حاصل کرنے کا بھی الزام لگایا تھا۔

صائمہ واجد نے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم کو لکھے گئے اپنے استعفے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے یہ زمین عالمی ادارہ صحت میں شمولیت سے قبل حاصل کی تھی اور وہ اس بنگلادیشی قانون کے تحت اس کی قانونی حقدار تھیں جو شیخ حسینہ کے والد اور ملک کے بانی شیخ مجیب الرحمان کے خاندان کو مراعات فراہم کرتا ہے۔

الجزائر نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا

موسمیاتی تبدیلیوں کا اثر، اگست 2026 انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار

ایران نے امریکی پابندیوں سے بچنے کیلئے چین سے بارٹر تجارت شروع کردی

ایران کا ٹرمپ پر اکشے کمار کی میم کے ذریعے طنز

بھارت: چلتی اسکول وین سے گر کر تیسری جماعت کا طالب علم ہلاک

یمن کے وزیر دفاع کے قافلے پر حملہ، یرغمال بنائے جانے کا دعویٰ

صدر ٹرمپ کا مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی پر امریکی شہریوں کیلئے انعام کا اعلان

امریکا حقیقی معنوں میں امن چاہتا ہے تو خطے میں عدم استحکام پر مبنی مداخلت بند کرے: ایران نے واضح کردیا

برطانوی بادشاہ چارلس نے شہزادہ ہیری کے ارمان کیسے ٹھنڈے کیے؟

عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے پچھلے 20 برسوں میں پہلی مرتبہ سلامتی کونسل سے ایران کی شکایت لگا دی

شمالی کوریا نے یورینیئم افزودگی میں اضافےکیلئے نئی تنصیب تعمیرکرلی، عالمی جوہری توانائی ایجنسی

’اپنے اتحادی حوثیوں کو لگام دو‘، پاکستان کا سعودی عرب کیجانب سے ایران کو پیغام: خبر ایجنسی

تازہ ترین

• 4 منٹ پہلے فراڈ کے الزامات کے بعد سابق بنگلادیشی وزیر اعظم حسینہ واجد کی بیٹی نے عالمی ادارہ صحت سے استعفیٰ دیدیا

• 18 منٹ پہلے سہیل آفریدی، شفیع جان، مینا خان اور شاہد خٹک کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت کا ملزمان کو پیش کرنیکا کا حکم

سہیل آفریدی، شفیع جان، مینا خان اور شاہد خٹک کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت کا ملزمان کو پیش کرنیکا کا حکم

• 19 منٹ پہلے رضوان اور امام الحق این سی سی آئی اے میں پیش، سوالوں کے جواب دینےکیلئےمزید وقت مانگ لیا

رضوان اور امام الحق این سی سی آئی اے میں پیش، سوالوں کے جواب دینےکیلئےمزید وقت مانگ لیا

• 41 منٹ پہلے لائیو: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 105 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کرگئی

لائیو: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 105 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کرگئی

• 1 گھنٹے پہلے الجزائر نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا

• 2 گھنٹے پہلے 33 سال میں دنیا کے 233 ممالک اور خطوں میں سفر کرنیوالے شخص نے کتنے روپے خرچ کیے؟

33 سال میں دنیا کے 233 ممالک اور خطوں میں سفر کرنیوالے شخص نے کتنے روپے خرچ کیے؟

• 3 گھنٹے پہلے مالاکنڈ اور خیبرپختونخوا کے ٹیکس فری زونز میں ٹیکس چوری کا انکشاف

مالاکنڈ اور خیبرپختونخوا کے ٹیکس فری زونز میں ٹیکس چوری کا انکشاف

• 3 گھنٹے پہلے دنیا کی سب سے پتلی گاڑی آپ کو دنگ کر دے گی

دنیا کی سب سے پتلی گاڑی آپ کو دنگ کر دے گی

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے