• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 1:29 شام
  • Australia

اسرائیلی اخبار ہارٹز کے مطابق حماس کے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر ہونے والے حملے سے تقریباً 10 روز قبل متحدہ عرب امارات کے صدر نے ذاتی طور پر اسرائیلی وزیر اعظم کو خبردار کیا تھا کہ حماس اسرائیل کے خلاف ایک بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

اخبار نے کہا کہ نیتن یاہو نے ملکی سکیورٹی حکام کو اس حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی اور اس اہم معلومات پر کوئی کارروائی نہیں کی۔

اسرائیلی اخبار کی اس رپورٹ میں صحافی شلومی ایلڈر اور روتھ یووال کی نئی کتاب کا حوالہ دیا گیا ہے جو دنیا بھر کے اعلیٰ حکام سمیت درجنوں ذرائع کے انٹرویوز پر مبنی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ستمبر کے آخر میں دونوں رہنماؤں کے درمیان 45 منٹ طویل ٹیلیفونک گفتگو ہوئی تھی، جس کے مندرجات سے تین اعلیٰ غیر ملکی حکام کو بھی آگاہ کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے اماراتی صدر کے ایک فلسطینی مشیر کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جو غزہ سے متحدہ عرب امارات منتقل ہوئے تھے اور اس گفتگو کے بارے میں براہ راست علم رکھتے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اماراتی صدر محمد بن زاید نے نیتن یاہو کو خبردار کیا تھا کہ حماس کے رہنما یحییٰ سنوار اسرائیل کے خلاف کسی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں خونریزی ہو سکتی ہے، خطے کا امن متاثر ہو سکتا ہے اور اسرائیل و عرب ممالک کے درمیان ہونے والے 'معاہدات ابراہیمی' کو ممکنہ طور پر نقصان پہنچ سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 45 منٹ کی اس کال پر نیتن یاہو کے حد سے زیادہ پرسکون ردعمل نے اماراتی صدر کو حیران کر دیا، اسرائیلی وزیر اعظم نے انہیں جواب دیا کہ اسرائیل غزہ کی صورتحال پر پوری طرح نظر رکھے ہوئے ہے، حماس کی کوئی بھی ممکنہ کارروائی مغربی کنارے میں ہو سکتی ہے اور یہ کہ اسرائیل ہر قسم کے منظر نامے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

ہارٹز کی رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ محمد بن زاید کو حماس کے اس ممکنہ خطرے کا علم خود یحییٰ سنوار کی جانب سے ہوا تھا جو 2023 کے وسط میں اسرائیل کے ساتھ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے معاہدے میں پیش رفت نہ ہونے پر خوش نہیں تھے۔

روس نے سعودی عرب کو مشرق وسطیٰ کے تنازع میں ثالثی کی پیشکش کردی

شہریوں اور تنصیبات پرحوثیوں کے حملے جاری رہے تو سنگین نتائج ہونگے: سعودی عرب

برطانیہ بھر میں غیر قانونی نمبرپلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں 4 شہریوں کو ہلاک کرنیوالی شیرنی ہلاک

نوجوان نے ویڈیو بنانے کیلئے 30 فٹ کی اونچائی سے ڈیم میں چھلانگ لگادی

اسپین: بیلوں کی دوڑ کے دوران سینگ لگنے سے 64 سالہ خاتون ہلاک

یمنی حوثیوں کے سعودی شہروں پر حملے، 73 افراد زخمی

'ہیری اور میگھن کی کہیں موجودگی شاہی گھرانے کی نمائندگی نہیں'، شاہ چارلس نے غیر معمولی خط لکھ دیا

خطرے کی گھنٹی: بحرالکاہل میں موسمی سسٹم ایل نینو انتہائی شدت اختیار کرنیکے قریب پہنچ گیا

جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 2 بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق

ایران بھی مکہ دفاعی معاہدے کا حصہ بن جائے گا، روسی وزیرخارجہ

امریکا کی ٹیرف کی دھمکی کے باوجود روس کا بھارت کو تیل کی فروخت جاری رکھنے کا عزم

تازہ ترین

• 2 منٹ پہلے 7 اکتوبر کے حملے سے قبل امارتی صدر نے نیتن یاہو کو خبردار کیا تھا، اسرائیلی وزیراعظم نے انتباہ نظر انداز کیا: اسرائیلی اخبار

• 36 منٹ پہلے تمباکو نوشی سے صحت پر مرتب ہونے والے حیرت انگیز اثر کا انکشاف

تمباکو نوشی سے صحت پر مرتب ہونے والے حیرت انگیز اثر کا انکشاف

• 1 گھنٹے پہلے پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

• 1 گھنٹے پہلے وزیراعظم کی سعودیہ میں حوثیوں کے حملے کی مذمت، مملکت کی سلامتی کیلئے مستقل حمایت کا اعادہ

وزیراعظم کی سعودیہ میں حوثیوں کے حملے کی مذمت، مملکت کی سلامتی کیلئے مستقل حمایت کا اعادہ

• 2 گھنٹے پہلے جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

• 2 گھنٹے پہلے روس نے سعودی عرب کو مشرق وسطیٰ کے تنازع میں ثالثی کی پیشکش کردی

• 2 گھنٹے پہلے وہ خاتون جو افواہوں کو فروخت کرکے 2 گھر خرید چکی ہیں

وہ خاتون جو افواہوں کو فروخت کرکے 2 گھر خرید چکی ہیں

• 2 گھنٹے پہلے پاکستانی معیشت عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے بہترپوزیشن میں ہے، اسسٹنٹ نائب صدر موڈیز

پاکستانی معیشت عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے بہترپوزیشن میں ہے، اسسٹنٹ نائب صدر موڈیز

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے