• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 12:45 شام
  • Australia

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)

دوست کو بائیک خرید کر دینے کیلیے لڑکی نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیا

2 چوہے سر عام لڑ پڑے (دلچسپ ویڈیو وائرل)

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال اور مسلم لیگ (ن) کے رکنِ صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ کے درمیان جاری قانونی تنازع ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گیا ہے۔

رکنِ صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ نے ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ ان کے اور مومنہ کے درمیان تعلقات رہ چکے ہیں، اور اس دوران انہوں نے اداکارہ کو 80 لاکھ روپے نقد، دو قیمتی گاڑیاں تحفے میں دیں جبکہ ان کی بہن کی آسٹریلیا میں تعلیم کے اخراجات بھی خود برداشت کیے۔

ان تمام الزامات اور دعوؤں کا جواب دیتے ہوئے مومنہ اقبال نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ان تحائف کے مبینہ تبادلے سے متعلق وضاحت پیش کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے سیاست دان سے تحائف لیے تو انہوں نے بھی بدلے میں انہیں تحائف دیے، تاہم ان کا جاری کردہ قانونی مقدمہ اس بات سے ہرگز متعلق نہیں ہے کہ انہوں نے ثاقب چدھڑ سے کتنی رقم یا کتنے تحائف لیے۔

ہمیں جان سے مارنے کے لیے شوٹرز کا انتظام کیا جا رہا ہے: مومنہ اقبال کے شوہر کا سنگین الزام

مومنہ اقبال نے واضح کیا کہ وہ اس عرصے کے دوران دونوں فریقین کے درمیان ہونے والے تحائف کے لین دین پر بات نہیں کر رہی ہیں، بلکہ ان کا اصل مقدمہ اور قانونی جنگ صرف اور صرف انہیں درپیش ہراسانی کے معاملے سے متعلق ہے اور ان تحائف کا اس ہراسانی کے مسئلے سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے