دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا
’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)
دوست کو بائیک خرید کر دینے کیلیے لڑکی نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیا
2 چوہے سر عام لڑ پڑے (دلچسپ ویڈیو وائرل)
کراچی (8 ستمبر 2026): سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرنے کے بعد کمسنی میں ہی دنیا کو الوداع کہنے والے عمر شاہ کے ہمشکل بچے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
سوشل میڈیا پر اپنی معصومانہ انداز سے مقبولیت حاصل کرنے کے بعد کم سنی میں ہی دنیا کو الوداع کہنے والے سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کی پہلی برسی سے چند دن قبل ان کے ہمشکل بچے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس نے ان کی یاد کو پھر تازہ کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک اسکول کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اس کی وجہ اس میں اسکول یونیفارم میں نظر آنے والا وہ بچہ ہے جو عمر شاہ سے حیران کن طور پر غیر معمولی مشابہت رکھتا ہے۔
ویڈیو سامنے آتے ہی متعدد صارفین بالخصوص عمر شاہ کے مداحوں کو اس معصوم بچے کی یاد آگئی اور کمنٹس سیکشن میں جذباتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
ایک صارف نے کمنٹس میں لکھا، ’بالکل عمر شاہ جیسا ہے، میری آنکھوں میں تقریباً آنسو آگئے‘ جبکہ کئی مداحوں نے یہ بھی کمنٹس کیے کہ ’ہم عمر شاہ کو اب بھی یاد کرتے ہیں‘۔
واضح رہے کہ عمر شاہ اپنے بھائیوں احمد شاہ اور ابو بکر شاہ کے ہمراہ سوشل میڈیا انفلوئنسر تو تھے تاہم انہوں نے اے آر وائی کی رمضان ٹرانسمیشن اور جیتو پاکستان میں بھی شرکت کی تھی۔
گزشتہ سال 15 ستمبر کو ان کے بڑے بھائی اور ’’پیچھے تو دیکھو‘‘ کے جملے سے مشہور ہونے والے احمد شاہ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں عمر شاہ کے اچانک انتقال کی افسوسناک خبر سنا کر ان کے چاہنے والوں کو سوگوار کر دیا تھا۔

