• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 11:06 صبح
  • Australia

معاشی بہتری کی وجہ گزشتہ 2 برس کے دوران حاصل ہونے والی زیادہ مضبوط معاشی استحکام اور لچک ہے

موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت مستحکم ہے اور ہرمز بحران کے جھٹکے برداشت کر سکتی ہے۔

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت آبنائے ہرمز سے پیدا ہونے والے موجودہ بحران کے جھٹکے کو 2022 کے تیل کے بحران کے مقابلے میں زیادہ بہتر طور پر برداشت کرنے کی پوزیشن میں ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق موڈیز کی تجزیہ کار گریس لِم کے مطابق پاکستان کی معیشت میں اس بار جھٹکوں کو جذب کرنے کی صلاحیت بہتر ہوئی ہے جس کی وجہ گزشتہ 2 برس کے دوران حاصل ہونے والی زیادہ مضبوط معاشی استحکام اور لچک ہے۔

گریس لِم نے کہا کہ کم افراطِ زر، مستحکم شرحِ تبادلہ اور زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں بہتری نے پاکستان کو حالیہ علاقائی اور عالمی جھٹکوں سے نمٹنے کے لیے مضبوط حفاظتی گنجائش فراہم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب دنیا غیر مستحکم ہو تو معاشی استحکام سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے