دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا
’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)
دوست کو بائیک خرید کر دینے کیلیے لڑکی نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیا
2 چوہے سر عام لڑ پڑے (دلچسپ ویڈیو وائرل)
پاکستانی نژاد کینیڈین کامیڈین اور مواد تخلیق کار زید علی نے ٹک ٹاک لائیو میں رجب بٹ کو گدھوں اور کتوں سے تشبیہ دیدی۔
پاکستانی نژاد کینیڈین کامیڈین اور مواد تخلیق کار زید علی نے ایک لائیو ٹک ٹاک سیشن کے دوران ساتھی یوٹیوبر و ٹک ٹاک رجب بٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف فالوورز یا سبسکرائبرز کی تعداد کوئی اہمیت نہیں رکھتی جب تک انسان کو معاشرے میں عزت حاصل نہ ہو۔
لائیو سیشن کے دوران ایک کمنٹ پڑھتے ہوئے زید علی نے رجب بٹ کو گدھے سے تشبیہ دینے پر طنزیہ انداز میں کہا کہ گدھے کی توہین مت کریں کیونکہ ایک گدھا بھی محنت کرکے اپنا نام کماتا ہے، جبکہ رجب بٹ نے کبھی کسی چیز کے لیے محنت نہیں کی۔
بات کو آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کتا بھی رجب سے بہتر ہے کیونکہ وہ اپنے مالک سے وفادار ہوتا ہے، تاہم وہ کتوں کو بھی اس جملے میں شامل کرکے ان کی توہین نہیں کرنا چاہتے۔
سبسکرائبرز کی دوڑ پر بات کرتے ہوئے زید علی نے تسلیم کیا کہ رجب کے سبسکرائبرز ان سے زیادہ ہیں اور انہیں اس پر مبارکباد بھی دی، لیکن ساتھ ہی یہ واضح کیا کہ نمبرز سے زیادہ عزت معنی رکھتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ رجب نے ہمیشہ شارٹ کٹس کے ذریعے یا کسی بھی قیمت پر نمبرز حاصل کرنے کی کوشش کی اور وہ اس میں کامیاب بھی رہے، لیکن بدلے میں انہیں عوام کی طرف سے کوئی عزت نہیں ملی۔
زید علی نے رجب بٹ کی جانب سے انہیں ’لاگر‘ کہے جانے کے دعوے کو بھی مسترد کیا اور واضح کیا کہ ان کا اصل کام مزاحیہ ویڈیوز بنانا ہے نہ کہ روزمرہ کی روٹین کی عکاسی کرنے والا ولاگنگ کرنا، اور انہیں اس قسم کے مواد سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے اپنے فالوورز ہمیشہ ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہوتے ہیں جبکہ رجب کے پاس ایسی کوئی اخلاقی سپورٹ موجود نہیں۔
واضح رہے کہ زید علی کینیڈا کے شہر واٹرلو سے تعلق رکھنے والے معروف کامیڈین ہیں جو جنوبی ایشیائی ثقافت پر مبنی مزاحیہ ویڈیوز کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں، جبکہ رجب بٹ لاہور کے ایک متنازع یوٹیوبر اور فیملی ولاگر ہیں جن کا کیریئر ماضی میں مختلف تنازعات کا شکار رہا ہے۔

