گردے ہمارے جسم میں کسی واٹر فلٹر کی طرح کام کرتے ہیں۔
واٹر فلٹر ان چیزوں کو پانی سے خارج کرتا ہے جو ہمارے جسم کے لیے نقصان دہ ہوتی ہیں اور ہمارے گردے بھی یہی کام کرتے ہیں۔
گردے خون کو فلٹر کرتے ہیں جس کے دوران زہریلے مواد اور اضافی سیال کو جسم سے خارج کرتے ہیں جبکہ پوٹاشیم، سوڈیم اور دیگر اجزا کی سطح کو متوازن رکھتے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ گردے ایسے ہارمونز بھی بناتے ہیں جو بلڈ پریشر سے لے کر ہڈیوں کی مضبوطی کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتے ہیں، آسان الفاظ میں گردے بہت اہم ہوتے ہیں۔
دالوں، چنے، خشک بیجوں اور خشک مٹر کو زیادہ کھانے کی عادت ہارٹ اٹیک سے موت کا خطرہ نمایاں حد تک کم کر دیتی ہے۔
ایک تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں ہر 10 میں سے ایک فرد کو گردوں کے دائمی امراض کا سامنا ہوتا ہے جس کے نتیجے میں سیال اور دیگر مواد جسم میں اکٹھا ہونے لگتا ہے۔
اب دریافت ہوا ہے کہ موجودہ عہد میں بیشتر افراد کی پسندیدہ غذا گردوں کے دائمی امراض کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھا دیتی ہے۔
کلینیکل جرنل آف امریکن سوسائٹی آف نیفرولوجی میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال گردوں کے دائمی امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔
واضح رہے کہ الٹرا پراسیس غذائیں تیاری کے دوران متعدد بار پراسیس کی جاتی ہیں اور ان میں نمک، چینی اور دیگر مصنوعی اجزا کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جبکہ صحت کے لیے مفید غذائی اجزا جیسے فائبر کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔
جوان افراد میں مثانے، آنتوں، گردے، بریسٹ، معدے اور مادر رحم کے کیسز کی تعداد میں 2001 سے اب تک 4 گنا اضافہ ہوا ہے۔
الٹرا پراسیس غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیا، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔
ان غذاؤں کو متعدد دائمی امراض جیسے امراض قلب، کینسر اور دیگر سے منسلک کیا جاتا ہے۔
اس نئی تحقیق میں 2661 معمر افراد کو شامل کرکے دیکھا گیا کہ غذائی عادات کس حد تک گردوں کے امراض کے خطرے سے جڑی ہوتی ہیں۔
روزانہ کچھ مقدار میں اخروٹ کھانے سے مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ان افراد کی غذائی عادات کا ڈیٹا مختلف سرویز کے ذریعے حاصل کیا گیا اور پھر لگ بھگ 7 سال تک ان کی صحت کا جائزہ لیا گیا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد میں گردوں کے دائمی امراض کا خطرہ 26 سے 37 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
اس کے مقابلے میں پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل غذاؤں کے زیادہ استعمال سے گردوں کے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
اس پھل کو آخر جاپانی پھل کیوں کہا جاتا ہے؟ صحت کیلئے اس کے فوائد بھی جانیں
امراض قلب اور ذیابیطس سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو اس غذاکا استعمال عادت بنالیں
جوان افراد میں تیزی سے کینسر کیوں پھیل رہا ہے؟ نئی تحقیق میں وجوہات سامنے آگئیں
روزانہ اخروٹ کھانے کا بہترین فائدہ دریافت
قبض جیسے مسئلے سے نجات دلانے میں مددگار آسان ترین طریقہ سائنسدانوں نے دریافت کرلیا
طب کا نوبیل انعام دماغی اسرار سامنے لانے والے 3 سائنسدانوں کے نام
کراچی: عالمی یومِ قلب کے موقع پر سیمینار میں دورانِ سی پی آر تاریخ ساز پرائمری پی سی آئی پر تفصیلی بریفنگ
جسمانی وزن میں کمی کیلئے روزانہ کتنے وقت تک چہل قدمی کرنا بہترین ہے؟
وہ بہترین غذا جو جوان افراد میں تیزی سے عام ہونیوالے کینسر سے تحفظ فراہم کرتی ہے
اچھی صحت کیلئے ناشتہ کرنے کا مثالی وقت کونسا ہوتا ہے؟
ہائی بلڈ پریشر ہی نہیں بلکہ نمک کے زیادہ استعمال سے صحت کے اس مسئلے کا سامنا بھی ہوسکتا ہے
ہارٹ اٹیک سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے روزانہ کتنے وقت تک چہل قدمی کرنی چاہیے؟
تازہ ترین
• 6 منٹ پہلے بیشتر افراد کی پسندیدہ وہ غذا جو گردوں کے تکلیف دہ امراض کا شکار بنا دیتی ہے
• 22 منٹ پہلے پورے صوبےکو یرغمال نہیں بنایا جاسکتا، حکومت کے پی میں گورنر راج سمیت تمام آئینی اور قانونی آپشنز پر غورکررہی ہے: خواجہ آصف
پورے صوبےکو یرغمال نہیں بنایا جاسکتا، حکومت کے پی میں گورنر راج سمیت تمام آئینی اور قانونی آپشنز پر غورکررہی ہے: خواجہ آصف
• 30 منٹ پہلے عمران خان سے ملاقات کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے، محمود خان اچکزئی
عمران خان سے ملاقات کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے، محمود خان اچکزئی
• 1 گھنٹے پہلے ملک میں فی تولہ سونا 3100 روپے سستا ہوگیا
ملک میں فی تولہ سونا 3100 روپے سستا ہوگیا
• 1 گھنٹے پہلے پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائیاں، کروڑوں ڈالر مالیت کی منشیات برآمد
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائیاں، کروڑوں ڈالر مالیت کی منشیات برآمد
• 2 گھنٹے پہلے کیا ریاضی کی اس پہیلی کو حل کرسکتے ہیں؟
کیا ریاضی کی اس پہیلی کو حل کرسکتے ہیں؟
• 2 گھنٹے پہلے خطے کے 48 فیصد غریب پاکستان میں آباد، یومیہ آمدنی 850 روپے سے بھی کم: ورلڈ بینک کی ہوشربا رپورٹ
خطے کے 48 فیصد غریب پاکستان میں آباد، یومیہ آمدنی 850 روپے سے بھی کم: ورلڈ بینک کی ہوشربا رپورٹ
• 3 گھنٹے پہلے کیمسٹری کا نوبیل انعام جاپان اور فرانس سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں کو دینے کا اعلان
