• اکتوبر 7, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 7, 2026 8:19 شام
  • پاکستان

اگر آپ اسمارٹ فونز کے شوقین ہیں تو نئے فلیگ شپ ماڈلز کو اکثر تبدیل کرتے رہتے ہوں گے۔

مگر نئے فلیگ شپ اسمارٹ فونز کی قیمتیں تیزی سے اوپر جا رہی ہیں اور ان کے لیے کئی ماہ تک پیسے جمع کرنا پڑسکتے ہیں۔

مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ پرانے اسمارٹ فون پیسوں کی بچت میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں؟

عام طور پر لوگ پرانے اسمارٹ فونز کو فروخت کرکے نیا فون لیتے ہیں، البتہ اگر آپ فروخت کرنا نہیں چاہتے تو یہ جان کر حیران ہوں گے کہ پرانی ڈیوائسز کو متعدد کارآمد کاموں کے لیے استعمال کرکے پیسوں کی بچت کی جاسکتی ہے۔

وائرلیس ویب کیم کے طور پر استعمال کریں

آج کل بیشتر میٹنگز وائرلیس ویب کیمز یا لیپ ٹاپ کیمروں کے ذریعے ہونے لگی ہیں۔

اگر آپ کے کمپیوٹر میں ویب کیم نہیں یا لیپ ٹاپ کیمرے کا معیار ناقص ہے تو پرانا اسمارٹ فون اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

فون میں موجود کیمرا عموماً کم قیمت ویب کیم کے مقابلے میں زیادہ معیاری ہوتا ہے، تو کسی ویب کیم پر پیسے خرچ کرنا بیکار ہے۔

مختلف مفت ایپس کے ذریعے ایسا آسانی سے کیا جاسکتا ہے۔

یونیورسل اسمارٹ ریموٹ کے طور پر استعمال کریں

ہر گھر کا اپنا ایسا بلیک ہول ہوتا ہے جو ریموٹ کنٹرولز کو ہضم کرلیتا ہے۔

آپ ریموٹ کو کہاں رکھتے ہیں، اس کی اہمیت نہیں بلکہ اس بات کی ہے کہ اکثر وہ پراسرار طریقے سے ہمیشہ کے لیے کہیں غائب ہو جاتے ہیں۔

تو اس پر پیسے خرچ کرنے کی بجائے آپ اپنے پرانے فون کو ہی یونیورسل ریموٹ کنٹرول میں تبدیل کرسکتے ہیں جو متعدد ڈیوائسز کے لیے کام کرسکتا ہے۔

اس کے لیے آپ کو متعدد ایپس دستیاب ہیں جن سے فون کو یونیورسل ریموٹ کنٹرول میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

گاڑی کے ڈیش کیم کے طور پر استعمال کریں

گاڑی کی ڈرائیونگ کے دوران ڈیش کیم کا استعمال مفید ہوتا ہے جو کہ حادثات سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

مگر ڈیش کیم کافی مہنگے ہوتے ہیں اور ہر ایک کے لیے انہیں خریدنا آسان نہیں ہوتا۔

خوش قسمتی سے ایک پرانے اسمارٹ فون کے ذریعے آپ اس خرچے کو بچا سکتے ہیں اور ایسا متعدد مفت ایپس سے ممکن ہوتا ہے۔

الارم کے طور پر استعمال کریں

آپ اپنے پرانے اسمارٹ فون کو کسی ایپ کی مدد سے الارم کلاک کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

ایسی متعدد ایس موجود ہیں جو مختلف گانوں یا دیگر کو الارم کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔

اس فون کو آپ بستر کے سرہانے چھوڑ دیں اور کبھی کبھار چارج کرلیں تاکہ وہ کام کرتے رہیں۔

ای ریڈر کے طور پر استعمال کریں

اگر آپ ڈیوائسز پر مطالعہ کرنا پسند کرتے ہیں تو ای ریڈر مثالی ڈیوائس ہے۔

مگر انہیں خریدنا کافی مہنگا ہوتا ہے آپ کا پرانا فون آسانی سے ایک ای ریڈر کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔

اس کے لیے پہلے پرانے فون کو ایپس سے خالی کریں اور پھر فری ای ریڈر ایپس کو ڈاؤن لوڈ کریں اور ای ریڈر کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیں۔

سکیورٹی کیمرے کے طور پر استعمال کریں

ہوم سکیورٹی کیمرے موجودہ عہد میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔

مگر آپ پرانے اسمارٹ فون کو سکیورٹی کیمرے کی شکل دے کر کسی حد تک پیسوں کی بچت کرسکتے ہیں۔

بیشتر فون مناسب کیمروں سے لیس ہوتے ہیں اور انہیں بس وائرلیس کنکشن اور مناسب ایپ کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایسی متعدد ایپس موجود ہیں جو مفت ہوتی ہیں اور فونز کو سکیورٹی کیمروں میں تبدیل کر دیتی ہیں۔

ایم پی تھری پلیئر کے طور پر استعمال کریں

پرانے فون کو میڈیا پلیئر کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں، بس پرانا ڈیٹا ڈیلیٹ کرکے میوزک اور میوزک ایپس کو برقرار رکھیں، جس کے بعد اس میں متعدد گانے محفوظ کیے جاسکتے ہیں۔

ایسا کرنے پر آپ کو کسی ایم پی تھری پلیئر کو خریدنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

گیمنگ ڈیوائس کے طور پر استعمال کریں

پرانے فون کو گیمنگ ڈیوائس میں تبدیل کرنے سے آپ اسے گیمنگ لائبریری کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔

اگر آپ کا وائی فائی کنکشن اچھا ہے تو مقبول اینڈرائیڈ یا آئی او ایس گیمز کو ایکسپورٹ کرسکتے ہیں۔

کنسول یا کمپیوٹر گیمز کو موبائل پر کھیلنا چاہتے ہیں؟ تو ایکس باکس کلاؤڈ گیمنگ اور اسٹریم لنک کے ذریعے آپ ایسا کرسکتے ہیں۔

اگر آپ کے پاس پلے اسٹیشن کنسول موجود ہے تو پی ایس ریموٹ پلے سے اپنی پسندیدہ پلے اسٹیشن 4 یا 5 کی گیمز کو موبائل ڈیوائس پر کھیل سکتے ہیں۔

ڈیجیٹل فوٹو فریم کے طور پر استعمال کریں

ویسے تو زیادہ تر اسمارٹ فونز اب کیمروں کا کام بھی کرتے ہیں اور ہم روزمرہ کی زندگی کی متعدد تصاویر کھینچتے ہیں۔

مگر آپ ان تصاویر کو کتنی بار دیکھتے ہیں؟ تو اپنے پرانے فون کو ڈیجیٹل فوٹو فریم میں کیوں نہیں تبدیل کر دیتے؟

پہلے ان تصاویر کو سلیکٹ کریں جن کو ڈپسلے کرنا چاہتے ہیں اور پھر انہیں مختلف فوٹو فریمنگ ایپس جیسے گوگل فوٹوز میں البم کی شکل دیکر سلائیڈ شو بنائیں۔

اس طرح فون دفتر میں کام کے دوران کسی ڈیجیٹل فوٹو فریم کے طور پر کام کرنے لگے گا۔

کیمسٹری کا نوبیل انعام جاپان اور فرانس سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں کو دینے کا اعلان

فیس بک میں نئی تبدیلی جو اسے مکمل طور پر بدل دے گی

انسٹا گرام میں ایک دلچسپ اور حیران کن فیچر کی آزمائش

کائناتی ذرات کی دریافت میں مدد فراہم کرنیوالے سائنسدان فزکس کا نوبیل انعام جیتنے میں کامیاب

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کی تحریروں میں نادیدہ واٹر مارک کا اضافہ کر دیا

دنیا کو اے آئی کے فوائد تک رسائی کیلئے کچھ منفی اثرات کو قبول کرلینا چاہیے، سام آلٹمین

جلد صارفین پرانے اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ کو بالکل بھی استعمال نہیں کرسکیں گے

گاڑیوں کی یو ایس بی پورٹ میں فون بہت زیادہ سستی سے چارج کیوں ہوتا ہے؟

گوگل نے جیمنائی میں میپس ٹول کا اضافہ کر دیا

واٹس ایپ کے نئے ریسٹریکٹڈ چیٹ فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ جانیں

اے آئی چیٹ بوٹس لوگوں کی ذہانت میں کمی لانے کا باعث بن رہے ہیں، تحقیق

گوگل کروم استعمال کرتے ہیں تو اسے فوری اپ ڈیٹ کرلیں

تازہ ترین

• 8 منٹ پہلے 9 طریقے جن سے آپ پرانے اسمارٹ فونز سے پیسوں کی بچت کرسکتے ہیں

• 36 منٹ پہلے اسرائیل کیجانب سےغزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، تباہی و بربادی کے ہولناک اعداد و شمار سامنے آگئے

اسرائیل کیجانب سےغزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، تباہی و بربادی کے ہولناک اعداد و شمار سامنے آگئے

• 1 گھنٹے پہلے بیشتر افراد کی پسندیدہ وہ غذا جو گردوں کے تکلیف دہ امراض کا شکار بنا دیتی ہے

بیشتر افراد کی پسندیدہ وہ غذا جو گردوں کے تکلیف دہ امراض کا شکار بنا دیتی ہے

• 1 گھنٹے پہلے پورے صوبےکو یرغمال نہیں بنایا جاسکتا، حکومت کے پی میں گورنر راج سمیت تمام آئینی اور قانونی آپشنز پر غورکررہی ہے: خواجہ آصف

پورے صوبےکو یرغمال نہیں بنایا جاسکتا، حکومت کے پی میں گورنر راج سمیت تمام آئینی اور قانونی آپشنز پر غورکررہی ہے: خواجہ آصف

• 1 گھنٹے پہلے عمران خان سے ملاقات کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے، محمود خان اچکزئی

عمران خان سے ملاقات کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے، محمود خان اچکزئی

• 2 گھنٹے پہلے ملک میں فی تولہ سونا 3100 روپے سستا ہوگیا

ملک میں فی تولہ سونا 3100 روپے سستا ہوگیا

• 2 گھنٹے پہلے پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائیاں، کروڑوں ڈالر مالیت کی منشیات برآمد

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائیاں، کروڑوں ڈالر مالیت کی منشیات برآمد

• 3 گھنٹے پہلے کیا ریاضی کی اس پہیلی کو حل کرسکتے ہیں؟

کیا ریاضی کی اس پہیلی کو حل کرسکتے ہیں؟

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے