عدالت نے ایم کیو ایم کی جانب سے ریمارکس حذف کرنے کے لیے دائر درخواست بھی خارج کردی
سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں ملزمان کی بریت کے خلاف سندھ حکومت کی جانب سے دائر نظرثانی درخواستیں خارج کردیں۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے ملزمان کی بریت کے فیصلے پر نظرثانی کے لیے درخواستیں دائر کی تھیں۔
جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے نظرثانی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت عظمیٰ میں ہونے والی سماعت میں سندھ حکومت کی جانب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل سندھ سلیم اختر عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیے۔
سپریم کورٹ نے سماعت کے بعد سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے ملزمان کی بریت کے خلاف سندھ حکومت کی نظرثانی درخواستیں خارج کردیں۔ عدالت نے ایم کیو ایم کی جانب سے ریمارکس حذف کرنے کے لیے دائر درخواست بھی خارج کردی۔
