• اکتوبر 7, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 7, 2026 12:48 شام
  • پاکستان

پاکستان اور بحرین کے درمیان مختلف شعبوں میں اعلیٰ سطح کے روابط اور قریبی تعاون جاری ہے

بحرین کے وزیر خارجہ مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس میں شرکت کے لیے آج پاکستان پہنچیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر آج سے پاکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

اس اہم دورے کے دوران پاک بحرین تعلقات اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی پاک بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کے تیسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

مشترکہ وزارتی کمیشن میں تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون، دفاع و سلامتی، افرادی قوت اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوگا۔ پاکستان اور بحرین باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی بات چیت کریں گے۔

اجلاس میں کثیرالجہتی فورمز پر پاکستان اور بحرین کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ عقیدے، اقدار، باہمی احترام اور دیرینہ عوامی روابط پر مبنی قریبی برادرانہ تعلقات ہیں۔ پاکستان اور بحرین کے درمیان مختلف شعبوں میں اعلیٰ سطح کے روابط اور قریبی تعاون جاری ہے۔

بحرین کے وزیر خارجہ کا دورہ دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت اور باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے