پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے ہیڈ کوچ جارج جیسس سے مبینہ اختلافات کے بعد پرتگال کی قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ چھوڑنے کے معاملے پر لب کشائی کرتے ہوئے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائر نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ دنوں نیشن لیگ میں ناروے کے خلاف میچ میں رونالڈو کو وارم اپ کرانے کے باوجود میدان میں نہیں اتارا گیا اور بعد میں جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ ڈنمارک کے خلاف بھی میچ کی ابتدائی فائنل الیون میں شامل نہیں تورونالڈو غصے میں پرتگال ٹیم کا کیمپ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
پرتگال کی ٹیم چھوڑنے کے بعد منتظمین نے فوراً ہی رونالڈو کا 7 جرسی نمبر ایک اور کھلاڑی کو دے دیا تھا جس کے بعد رونالڈو کے فینز میں شدید بے چینی اور غم و غصہ دیکھا گیا جس کی وجہ سے فینز نے پرتگال کی آفیشل ٹیم کے انسٹاگرام کو ان فالو کرنا شروع کردیا۔
پرتگال ٹیم کے کوچ جارج جیسس نے کہاتھا کہ اگر رونالڈو واپس آنا چاہتے ہیں تو ان کا خیرمقدم کیا جائے گا۔
اس صورتحال کے بعد قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ رونالڈو اب پرتگال کی ٹیم کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ چکے ہیں اور ان کے فینز اب انہیں پرتگال کی ٹیم میں کھیلتا نہیں دیکھیں گے۔
تاہم رونالڈو نے اس سب معاملے پر لب کشائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک طویل پیغام میں پرتگال کی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا نہ لینے کا اعلان کیا۔
رونالڈو نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ وہ انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائر نہیں ہو رہے اور پرتگال کے کیمپ کو چھوڑ جانے پر وہ سزا کے مستحق ہیں۔
رونالڈو نے اپنے بیان میں کہا کہ پرتگالی فٹبال فیڈریشن کو میرے اقدامات کے نتائج کا جائزہ لینا چاہیے اور مجھے ان پر سزا دینی چاہیے۔ میرا ماننا ہے کہ سزا میں کمی نہیں کی جانی چاہیے۔ میں پہلے ہی معذرت کر چکا ہوں، لیکن میں جانتا ہوں کہ اقدامات کے نتائج ہوتے ہیں۔
اسٹار فٹبالر نے کہا کہ اگر میں جسمانی طور پر فٹ ہوں، اپنی ٹیم کے لیے کھیل رہا ہوں اور امید ہے کہ گول بھی کر رہا ہوں تو میں انٹرنیشنل فٹبال جاری رکھنا چاہوں گا ۔ میں ہمیشہ کی طرح قومی ٹیم کے لیے کھیلنے اور اسے کامیابیاں دلانے کے لیے دستیاب ہوں۔
تقریباً 2 ہزار الفاظ پر مشتمل بیان میں رونالڈو نے بعض مقامات پر مصالحتی انداز اپنایا ، تاہم انہوں نے پرتگال کے کوچ جارج جیسس پر تنقید بھی کی اور گزشتہ ہفتے کیمپ چھوڑنے کی وجہ بننے والے تنازعے کے بارے میں کھل کر اپنا مؤقف پیش کیا۔
رونالڈو کے مطابق جیسس نے ایک منصوبے پر اتفاق کیا تھا جس کے تحت مجھے فٹنس کا خیال رکھنے کے لیے ناروے اور ڈنمارک کے خلاف میچز میں آرام دیا جانا تھا۔تاہم ناروے کے خلاف میچ کے روز 72 سالہ کوچ نے انہیں بتایا کہ وہ 30 منٹ کھیلیں گے۔
رونالڈو نے کہا کہ باقی سب کو معلوم ہے۔ میں دوسرے ہاف کے آغاز سے وارم اپ کرتا رہا، وقت گزرتا رہا لیکن مجھے میدان میں نہیں اتارا گیا۔کوچ نے اپنا وعدہ توڑا۔ بعد ازاں جیسس کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں اتفاق ہوا کہ کوچ اپنی اگلی پریس کانفرنس میں معاملے کی وضاحت کریں گے لیکن جیسس نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا بلکہ پریس کانفرنس میں جارحانہ انداز میں گفتگو کی، جس کے باعث دونوں کے درمیان اعتماد کا رشتہ متاثر ہوا۔
رونالڈو نے کہا کہ میں اپنے تمام مداحوں، اور خاص طور پر تمام پرتگالی عوام سے یہ وعدہ کرتا ہوں کہ ہمارے الوداعی میچز ہوں گے۔
واضح رہے کہ النصر کے فارورڈ رونالڈو پرتگال کی جانب سے 234 میچز میں 146 گول کر چکے ہیں، جو دونوں عالمی ریکارڈ ہیں۔ انہوں نے پرتگال کو 2016 کی یورپی چیمپئن شپ اور دو مرتبہ نیشنز لیگ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
رونالڈو نے رات 2 بجے پرتگال ٹیم کو چھوڑا، منتظمین نے صبح 10 بجے رونالڈو کا 7 نمبر ایک اور کھلاڑی کو دے دیا
مستقبل کی مکمل منصوبہ بندی کر رکھی ہے اور فٹبال سے دور ہونے کے بعد میرے پاس خود کو مصروف رکھنے کے لیے بہت سی چیزیں ہیں: رونالڈو
بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور مستعفی، اب کپتانی کسے ملے گی؟
حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم کو 20 سال کیلئے پی سی بی کے حوالے کرنے کا معاہدہ آج ہوگا
رضوان کی این سی سی آئی اےلاہور آفس پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
کرکٹ کی تاریخ کا منفرد واقعہ، بولرکے باؤنسر پرگیند بیٹرکےسر سے اڑتی ہوئی براہ راست باؤنڈری پارکرگئی
چائنا اوپن: تماشائی کو گیند مارنے پر روسی ٹینس اسٹار سیمی فائنل سے باہر
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریز میں شاہین کپتان برقرار
دورہ پاکستان کیلئے سری لنکن کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا، ائیرپورٹ پر شاندار استقبال
سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے صاحبزادہ فرحان کو کپتان برقرار رکھنے کا امکان
پاکستان کرکٹ ٹیم کا بولنگ کنسلٹنٹ کون ہوگا؟ نام سامنے آ گیا
کوچ سے اختلافات، رونالڈو کے ٹیم چھوڑنے پر پرتگال ٹیم کے 20 لاکھ انسٹا فالوورز کم ہوگئے
کائنات امتیاز نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
ایشین گیمز میں میڈلز کی دوڑ میں کونسا ملک سب سے آگے؟
تازہ ترین
• 4 منٹ پہلے کوچ سے اختلافات اور پرتگال کی ٹیم کاکیمپ چھوڑنے پر رونالڈو کی لب کشائی، ریٹائرمنٹ نہ لینے کا اعلان
• 56 منٹ پہلے دہشتگرد تنظیموں کی جانب سے عوامی اجتماعات کو ٹارگٹ کرنے کا خدشہ، پنجاب میں 10 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ
دہشتگرد تنظیموں کی جانب سے عوامی اجتماعات کو ٹارگٹ کرنے کا خدشہ، پنجاب میں 10 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ
• 1 گھنٹے پہلے سنجے دت کو نام لیے بغیر مودی سرکار پر تنقید مہنگی پڑگئی، ٹرولنگ کے بعد وضاحت دینے پر مجبور
سنجے دت کو نام لیے بغیر مودی سرکار پر تنقید مہنگی پڑگئی، ٹرولنگ کے بعد وضاحت دینے پر مجبور
• 2 گھنٹے پہلے این سی سی آئی اے راولپنڈی سرکل کی کارروائی، بین الاقوامی سائبر فراڈ نیٹ ورک پکڑا گیا
این سی سی آئی اے راولپنڈی سرکل کی کارروائی، بین الاقوامی سائبر فراڈ نیٹ ورک پکڑا گیا
• 2 گھنٹے پہلے اگر دوبارہ کسی ملک کی سرزمین یا فضائی حدود سے حملہ ہوا تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران کی خطےکے ممالک کو وارننگ
اگر دوبارہ کسی ملک کی سرزمین یا فضائی حدود سے حملہ ہوا تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران کی خطےکے ممالک کو وارننگ
• 5 گھنٹے پہلے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا
• 5 گھنٹے پہلے امریکا نے ممکنہ ایرانی ڈرون حملے کی انٹیلیجنس رپورٹس پر برطانیہ سے اپنے بمبار طیارے منتقل کیے: امریکی اخبار
امریکا نے ممکنہ ایرانی ڈرون حملے کی انٹیلیجنس رپورٹس پر برطانیہ سے اپنے بمبار طیارے منتقل کیے: امریکی اخبار
• 5 گھنٹے پہلے 10 اگست کو ہونیوالے عمران خان کے طبی معائنےکی رپورٹ سامنے آگئی، میڈیکل بورڈ نے انزائٹی لیول تھری پلس قرار دیا
