• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 9:06 شام
  • پاکستان

جرمنی کے سابق انٹیلی جنس سربراہ اگست ہیننگ کو جاسوسی، غداری اور ایک غیر ملکی قوت کے لیے خفیہ معلومات حاصل کرنے کے شبہے میں گرفتار کر لیا گیا۔

جرمن فیڈرل پراسیکیوٹر آفس کے مطابق اگست ہیننگ 1998 سے 2005 تک جرمن فیڈرل انٹیلی جنس سروس 'بی این ڈی' کے سربراہ رہے ہیں اور اس کے بعد سے وہ بطور پرائیویٹ کنسلٹنٹ کام کر رہے تھے۔

پراسیکیوٹرز کا الزام ہے کہ انہوں نے ایک غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کے لیے ’معلومات کا تجزیہ‘ کرنے کی غرض سے خفیہ معلومات کا استعمال کیا اور ایک دوسری غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کے ساتھ رابطے میں رہے تاہم تفتیش کاروں نے تاحال یہ ظاہر نہیں کیا کہ اس میں کون سی غیر ملکی طاقتیں ملوث ہیں۔

اس کے علاوہ پولیس نے بی این ڈی کے ایک سابق اہلکار مینفریڈ ڈی کو بھی گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے پیسوں کے عوض ہیننگ کو تقریباً 2 ہزار خفیہ دستاویزات فراہم کیں۔ مینفریڈ ڈی پر بھی غداری کی کوشش اور جاسوسی میں معاونت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اگست ہیننگ کو منسٹر کے قریب نورڈوالڈے میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا جبکہ مینفریڈ ڈی کو باویریا سے حراست میں لیا گیا۔ مینفریڈ ڈی کو منگل کو جبکہ اگست ہیننگ کو بدھ کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب جرمن انٹیلی جنس ایجنسی کو اس طرح کے سنگین تنازع کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ اس سے قبل 2023 میں بھی روس کو ریاستی راز فراہم کرنے کے الزام میں ایک اعلیٰ انٹیلی جنس عہدے دارپر غداری کا مقدمہ چلایا گیا تھا۔

بھارت: اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج، پولیس نے راہول گاندھی کو حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا

ٹرمپ نے سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم دے دیا

نائیجیریا میں فوجی طیارہ گرنے سے تمام 32 افراد ہلاک

فرانس کے واحد نیوکلیئر پاورڈ طیارہ بردار جہاز چارلس ڈی گال پر آگ بھڑک اٹھی

ایران سے براہِ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں : امریکی صدر ٹرمپ

امریکا: مبینہ پاکستانی شہری کیخلاف امریکی پوسٹل سروس کو 12 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا نقصان پہنچانے کے الزام

افغانستان پرماسکو فارمیٹ مشاورت کا آٹھواں اجلاس، علاقائی امن وسلامتی اور خطے سے متعلق اہم مسائل پر بات چیت

لندن سے شکاگو کی پرواز میں سنگین خرابی، طیارہ 6 منٹ میں 28 ہزار فٹ نیچے آگیا

ہسپانوی وزیر اعظم کا ملک میں جاری سیاسی بحران کے باعث قبل از وقت عام انتخابات کرانےکا اعلان

عالمی فوجداری عدالت نے 4 افغان طالبان رہنماؤں کے گرفتاری وارنٹس پبلک کردیے

نائیجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 25 مسافروں سمیت 32 افراد سوار تھے

امارات نے فلائی دبئی کے شریک پائلٹ کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کر لیا: اسرائیلی میڈیا

تازہ ترین

• 4 منٹ پہلے جرمنی کے سابق انٹیلیجنس سربراہ جاسوسی اور غداری کے الزامات میں گرفتار

• 55 منٹ پہلے اس پھل کو آخر جاپانی پھل کیوں کہا جاتا ہے؟ صحت کیلئے اس کے فوائد بھی جانیں

اس پھل کو آخر جاپانی پھل کیوں کہا جاتا ہے؟ صحت کیلئے اس کے فوائد بھی جانیں

• 1 گھنٹے پہلے حکومت مذاکرات کیلئے رابطہ کرے تو مثبت جواب دیا جائے: محمود اچکزئی نے اپوزیشن کو ہدایات جاری کردیں

حکومت مذاکرات کیلئے رابطہ کرے تو مثبت جواب دیا جائے: محمود اچکزئی نے اپوزیشن کو ہدایات جاری کردیں

• 2 گھنٹے پہلے بھارت: اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج، پولیس نے راہول گاندھی کو حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا

• 2 گھنٹے پہلے امراض قلب اور ذیابیطس سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو اس غذاکا استعمال عادت بنالیں

امراض قلب اور ذیابیطس سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو اس غذاکا استعمال عادت بنالیں

• 3 گھنٹے پہلے انسٹا گرام میں ایک دلچسپ اور حیران کن فیچر کی آزمائش

انسٹا گرام میں ایک دلچسپ اور حیران کن فیچر کی آزمائش

• 4 گھنٹے پہلے دنیا کے سب معمر اور دوسرے معمر ترین مردوں کی سالگرہ ایک ہی دن

دنیا کے سب معمر اور دوسرے معمر ترین مردوں کی سالگرہ ایک ہی دن

• 4 گھنٹے پہلے وزیر اعظم کا علاقائی صورتحال کے تناظر میں گیس کی بلاتعطل درآمد یقینی بنانے پر زور

وزیر اعظم کا علاقائی صورتحال کے تناظر میں گیس کی بلاتعطل درآمد یقینی بنانے پر زور

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے