پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی
دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟
ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا
سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری
پاکستانی ہنرمندوں کے لیے خوشخبری ہے کہ خلیجی ملک عمان نے کارکنوں کی آمد پر عائد پابندیاں اٹھانے پر اتفاق کیا ہے۔
عمان نے پنجاب سے ہنرمند کارکنوں کی آمد پر عائد پابندیوں میں نرمی لانے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی تجویز پر غور کرنے پر اتفاق کیا ہے اور عمانی حکام نے ہنرمند افرادی قوت کی مسلسل ضرورت کا اعتراف بھی کیا ہے۔
مریم نواز نے مسقط میں عمان کے وزیر برائے زراعت، ماہی گیری اور آبی وسائل سعود بن حمود بن احمد الحبسی سے ملاقات کی جس میں دونوں فریقین نے زراعت، ماہی گیری، لائیو اسٹاک، آبی زراعت (ایکوا کلچر) اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
عمانی وزیر نے کہا کہ عمان میں ہنرمند کارکنوں کی مانگ بدستور زیادہ ہے اور پاکستانی نوجوان غیر معمولی مہارت اور صلاحیتوں کے حامل ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کو یقین دلایا کہ تعمیرات، آبی زراعت، زراعت اور دیگر شعبوں میں پنجاب سے آنے والے ہنرمند کارکنوں کا خیرمقدم کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمان مختلف شعبوں میں ہنرمند کارکنوں کی طلب کے بارے میں پنجاب کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرے گا۔
وزیراعلیٰ نے عمان میں پنجاب سے ہنرمند کارکنوں کی آمد پر عائد پابندیاں ہٹانے کے لیے اقدامات کی تجویز دی تھی۔ منگل کو حکومتِ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، عمانی وزیر نے اس تجویز پر غور کرنے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں پنجاب اور عمان حکومت کے درمیان زراعت، فشریز اور لائیوسٹاک سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا جب کہ وزیر زراعت، ماہی گیری اور آبی وسائل سعود بن حمود بن احمد الحبیسی کی پنجاب میں پہلا شریمپ سنٹر قائم کرنے کی پیشکش کی۔
دودھ اور گوشت کیلئے مویشیوں کے ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مسقط کوپنجاب سے میٹ ایکسپورٹ کی پیشکش کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پنجاب سے سکلڈ ورکرکی مسقط آمد پر پابندی اٹھانے کے لئے اقدامات کی تجویز دی جس پر وزیر زراعت، ماہی گیری اور آبی وسائل سعود بن حمود بن احمد الحبیسی نے ویزا پابندی اٹھانے کی تجویز پر اتفاق کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں سکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق ہزاروں نوجوان ٹریننگ لے چکے ہیں، پاکستان کی 65 فیصد یوتھ ملک کا قابل قدر اثاثہ ہے، نوجوانوں کو سکلڈ ڈویلپمنٹ کے ذریعے ٹریننگ دی جارہی ہے پاکستان کے نوجوانوں کی غیر معمولی صلاحیتوں کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے نوجوانوں کو مختلف سیکٹرز میں جدید تقاضوں سے ہم ہنگ فنی ٹریننگ دی جارہی ہے۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں لاکھوں نوجوانوں کو مقامی جاب مارکیٹ کے مطابق ہنر مند بنایا جا رہا ہے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے مسقط روانگی پر الوداع کرتے ہوئے دروہ عمان کو خوش بختی قرار دیا، میرے والد محمد نواز شریف صاحب نے کہا کہ آپ خوش نصیب ہیں، میں تین دفعہ پرائم منسٹر ہونے کے باوجود مسقط نہیں جا پایا۔
