• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 6:33 شام
  • پاکستان

پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

نئی دہلی(6 اکتوبر 2026): نامور بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے کہا ہے کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ بھارت میں بہت سے لوگ پاکستانی مسلمانوں کو منفی نگاہ سے دیکھتے ہیں جبکہ دبئی کے مسلمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

50 سالہ گلوکار نے حال ہی میں ‘باتیں دل سے ود نویکا کمار’ نامی پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے 2019 میں اپنے دورۂ پاکستان اور پاک بھارت تعلقات پر کھل کر بات کی۔

میکا سنگھ نے اپنے دورے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور وہاں کے لوگ برے نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں دورے کے دوران بھرپور محبت اور مہمان نواز ملی، اور وہاں مسلمانوں کو سکھ مقدس مقامات کی دیکھ بھال کرتے ہوئے بھی دیکھا۔

انہوں نے کہا جب میں پاکستان گیا تو ہمارے بہت سے مسلم بھائی گوردواروں میں خدمت کر رہے تھے اور صفائی ستھرائی میں ہاتھ بٹا رہے تھے۔

معروف بھارتی گلوکار میکا سنگھ دبئی میں گرفتار

بھارتی گلوکار نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا پاکستان برا نہیں ہے۔ پاکستان کے لوگ بالکل بھی برے نہیں ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کیوں، لیکن کسی وجہ سے ہمیں پاکستان کے مسلمان برے لگتے ہیں، لیکن دبئی کے مسلمان بہت اچھے لگتے ہیں۔ میں اس بات کو کبھی سمجھ نہیں سکا۔

پوڈکاسٹ کے دوران میزبان نے دلجیت دوسانجھ اور پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے سوال کیا جس پر میکا نے کہا کہ انہیں بھارتی شوبز میں پاکستانی گلوکاروں کے پرفارم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

انہوں نے انڈین فنکاروں کا بھی دفاع کیا جو پاکستان میں پرفارم کرتے ہیں اور کہا کہ لوگوں کو بلاوجہ اس پر تنقید نہیں کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب پاکستانی گلوکار بھارت آتے ہیں تو ہر کوئی ان کا احترام کرتا ہے اور بالی ووڈ ہر پاکستانی گلوکار کا خیرمقدم کرتا ہے۔

گوردواروں کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ننکانہ صاحب اور پنجہ صاحب کی موجودگی کی وجہ سے پاکستان ان کے لیے گہرے مذہبی اور جذباتی معنی رکھتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب انہیں پرفارم کرنے کی دعوت ملی تو انہوں نے پیسوں کو نہیں بلکہ گوردوارے تک رسائی کو ترجیح دی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اڑی حملے سے پہلے اور باقاعدہ ویزا لے کر کھلے عام پاکستان گئے تھے، اس لیے وہاں پرفارم کرنے کو سیاسی عمل قرار نہیں دینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب پاکستانی بھارتی فنکاروں کی عزت کرتے ہیں تو ہمیں اس پر خوشی ہونی چاہیے۔یاد رہے کہ اگست 2019 میں کراچی میں ایک شادی کی تقریب میں پرفارم کرنے کے بعد میکا سنگھ کو بھارتی فلم انڈسٹری میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آل انڈیا سائن ورکرز ایسوسی ایشن اور فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز نے ان کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔ بعد ازاں 21 اگست 2019 کو میکا نے ایک پریس کانفرنس میں معافی مانگی تھی جس کے بعد ان پر سے پابندی ہٹا دی گئی تھی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے