• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 5:03 شام
  • پاکستان

پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

لاہور(6 اکتوبر 2026): پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور ہدایت کار شان شاہد سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی فلموں اور ٹی وی کی انٹری پر اپنا ردعمل دیا ہے۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور ہدایت کار شان شاہد نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ٹی وی اور فلم انڈسٹری میں ڈیجیٹل کری ایٹرز کے بڑھتے ہوئے رجحان پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو طویل کامیابی کی توقع رکھنے سے پہلے اپنے فن کو باقاعدہ طور پر سیکھنا چاہیے۔

مداحوں اور نئے آنے والوں کی کاسٹنگ پر بات کرتے ہوئے شان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ فلموں یا ٹی وی پروجیکٹس میں کس کو کاسٹ کیا جا رہا ہے، اور کری ایٹرز جو چاہیں کرنے کے لیے آزاد ہیں۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا "آپ کا کیمرہ، آپ کا سرکس! جو چاہیں کریں، میں کچھ نہیں کہہ سکتا، میرا اس پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔

شان شاہد نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے راتوں رات شہرت پانے والے کسی شخص کو یہ سمجھانا انتہائی مشکل ہوتا ہے کہ اس کی یہ مقبولیت ایک پائیدار کیریئر میں تبدیل نہیں ہو سکتی۔

7 سال ڈرامے کیے لیکن رجب بٹ کے 2 وی لاگز سے زیادہ مشہور ہوگئی، سمعیہ بخش

انہوں نے مزید کہا کہ شہرت کی پہلی لہر بہت طاقتور ہو سکتی ہے، لیکن حقیقی تربیت اور ہنر کے بغیر یہ زیادہ دیرپا ثابت نہیں ہوتی۔ انہوں نے پیشگوئی کی کہ آپ کو شہرت تو مل سکتی ہے، لیکن یہ مستقل نہیں رہے گی۔ یہ ایک عارضی مرحلہ ہے جو ایک نہ ایک دن ختم ہو جائے گا۔

لولی ووڈ کے نامور ہیرو نے فوری کامیابی کے سب سے بڑے المیے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جب کوئی شخص بغیر فن اور اس کی بنیادی چیزیں سیکھے ہی اس میدان میں ہٹ ہو جاتا ہے تو یہ ایک بہت بڑا المیہ بن جاتا ہے۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے لیجنڈری فنکاروں مہدی حسن اور ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کا ذکر کیا کہ آج بھی لوگ ان کے گیت دہائیوں بعد شوق سے سنتے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے فن کی مکمل تربیت حاصل کی تھی اور موسیقی کی گہرائی، سر اور راگ کو بخوبی سمجھتے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا کی شہرت اور مین اسٹریم شوبز کے درمیان لکیریں تیزی سے مٹ رہی ہیں، اور کئی ڈیجیٹل کری ایٹرز اب ٹی وی ڈراموں کے بعد سلور اسکرین کا رخ بھی کر رہے ہیں۔

مشہور یوٹیوبر رجب بٹ اداکارہ امر خان کے ساتھ ایک آنے والی پاکستانی فلم سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے جا رہے ہیں، جس کی ہدایات سید فیصل بخاری دے رہے ہیں جبکہ اس کا اسکرین پلے سرماد ابراہیم نے لکھا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے