• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 5:03 شام
  • پاکستان

حکام نے مسافروں اور عملے کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات بھی شروع کر دیے ہیں

دبئی: سعودی عرب کے دو ہوائی اڈوں کو پیر کی شام ہونے والے دو الگ حملوں میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے جبکہ ایئرپورٹس کو معمولی نقصان پہنچا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سعودی حکام نے بتایا کہ جازان اور نجران میں موجود بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر حملے ایسے وقت کیے گئے جب سعودی عرب اور یمن کے ایران نواز حوثی گروپ کے درمیان لڑائی میں تیزی آ رہی ہے۔

سعودی سول ایوی ایشن حکام کے مطابق کنگ عبداللہ بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور نجران انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ حکام نے مسافروں اور عملے کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات بھی شروع کر دیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ حملے ایسے وقت ہوئے جب سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومتی فورسز نے حوثیوں کے زیر قبضہ علاقوں کو واپس لینے کے لیے ایک بڑی فوجی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔ یہ کارروائی حوثیوں کی جانب سے کئی ہفتوں تک پیش قدمی کے بعد شروع کی گئی، جبکہ سعودی عرب بھی یمنی حکومتی فورسز کی حمایت میں فضائی حملوں میں اضافہ کر رہا ہے۔

حوثیوں نے سعودی عرب کی کارروائی کے جواب میں میزائل اور ڈرون حملے تیز کر دیے ہیں۔ ان حملوں میں سعودی ہوائی اڈوں کے علاوہ تیل کی تنصیبات اور فوجی مقامات کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ دونوں ہوائی اڈوں کی صورتحال اور نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ شہری ہوابازی کے نظام کی سکیورٹی اور مسافروں و عملے کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے یمن کی جنگ کے ساتھ ساتھ خطے میں وسیع تر سکیورٹی صورتحال پر بھی تشویش بڑھا دی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے