• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 1:09 شام
  • پاکستان

پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

صنعا: یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب میں متعدد اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ سامنے آرہا ہے تاہم سعودی حکام کی جانب سے تاحال ان حملوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی عرب میں تین فوجی کارروائیاں کیں جن میں ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور رابغ میں سعودی آئل کمپنی آرامکو کی ریفائنری کو مبینہ طور پر نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور خمیس مشیط کے فوجی اڈے سمیت نجران اور جازان کے مختلف مقامات بھی کارروائیوں کا ہدف بنے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے شہریوں اور تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی باغی مقدس مقامات مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور دارالحکومت ریاض کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ابہا، خمیس مشیط، جازان، نجران، طائف اور ینبع حوثی باغیوں کے حملوں کا نشانہ بنے حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر کے جنوب اور باب المندب میں سعودی جہازوں کو نشانہ بنایا۔

سعودی عرب: مکہ ریجن سمیت ملک کے کئی علاقوں میں آئندہ ہفتے تک بارش کا الرٹ

وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب نے حوثیوں کی جانب سے یمنی حکومت کا تختہ الٹنے پر سیاسی حل کی مسلسل کوششیں کیں، حوثی باغیوں نے امن کے بجائے مسلسل فوجی کشیدگی کا راستہ اختیار کیا، حوثی باغیوں نے یمن اور یمنی عوام کو مزید انسانی اور معاشی مشکلات میں دھکیل دیا، سعودی عرب کواپنی سرزمین، خودمختاری، شہریوں کے تحفظ کیلئے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے