• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 1:48 شام
  • پاکستان

ان کا پہنا ہوا لباس ڈیزائنر محسن تواسلی کی مینز ویئر کلیکشن کا حصہ ہے

پاکستانی اداکارہ صبور علی اپنے منفرد فیشن انتخاب کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

اداکارہ حال ہی میں ایک فلم کے پریمیئر میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے آسمانی رنگ کی شلوار قمیض پہنی، جسے انہوں نے پیچھے کی جانب سیٹ کیے گئے بالوں اور نیچرل میک اپ کے ساتھ اسٹائل کیا۔

صبور علی کا پہنا ہوا لباس ڈیزائنر محسن تواسلی کی مینز ویئر کلیکشن کا حصہ ہے، جسے اداکارہ نے اپنے انداز میں پہن کر تقریب میں شرکت کی۔

تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ان کا انداز سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا۔ کسی صارف نے انہیں ’انکل صبور‘ کہا تو کسی نے طنزیہ تبصرہ کیا کہ اداکارہ ’جمعہ کی نماز کیلئے تیار لگ رہی ہیں‘۔

کچھ صارفین نے ان کے انداز کا موازنہ ہانیہ عامر سے بھی کیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے