• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 12:26 شام
  • پاکستان

پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

واشنگٹن(6 اکتوبر 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے خیال میں اماراتی طیارے کے واقعے کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔

ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی طور پر یہ سمجھتے ہیں کہ اس واقعے میں ایران ملوث ہے۔

تاہم، اس کے برعکس امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فلائی دبئی کی پرواز سے متعلق پیش آنے والے اس واقعے میں ایران کے ملوث ہونے کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے۔

دونوں رہنماؤں کے بیانات سے اس معاملے پر امریکی انتظامیہ کے اندرورنی نقطہ نظر میں واضح فرق ظاہر ہوتا ہے۔

صدر ٹرمپ کا بڑا یو ٹرن، جیت کے لیے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کی بھی حمایت کر دی

واضح رہے کہ 30 ستمبر 2026 کو دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز میں شریک پائلٹ نے کاک پٹ میں کپتان پر حملہ کیا، جس سے طیارہ خطرناک حد تک نیچے آگیا تھا۔

تاہم مسافروں اور عملے نے بروقت مداخلت کر کے حملہ آور کو قابو کیا اور طیارے کو سعودی عرب کے شہر تبوک میں بحفاظت اتار لیا۔ حملہ آور اس وقت سعودی تحویل میں ہے۔

اماراتی حکام نے اس واقعے کو باضابطہ طور پر دہشت گردی کی کوشش قرار دیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے پاس القاعدہ کا پروپیگنڈا مواد ملا اور انتہا پسندانہ خیالات کی بنا پر اسے پہلے بھی پرواز سے روکا گیا تھا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے