• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 1:13 شام
  • پاکستان

فوٹیج کے تجزیے کے دوران متاثرہ شہری کے دوست کا کردار مشکوک پایا گیا، پولیس

آئی فون 17 پرو کے لالچ میں دوست ہی کے ہاتھوں دوست لُٹ گیا، تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج نے واردات کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

پولیس کے مطابق اکبر چوک فلائی اوور پر موبائل فون چھیننے والے 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان شہری سے آئی فون 17 پرو اور اوپو A9 موبائل فون چھین کر فرار ہوئے تھے، جس کے بعد پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر تفتیش شروع کی۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ اور بیک ٹریکنگ سے اہم شواہد حاصل کیے گئے، فوٹیج کے تجزیے کے دوران متاثرہ شہری کے دوست کا کردار مشکوک پایا گیا۔

ترجمان کے مطابق پوچھ گچھ اور سی سی ٹی وی شواہد کی کڑیاں ملنے پر واردات کا راز کھل گیا، جس کے بعد متاثرہ شہری کے لالچی دوست کی نشاندہی پر ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جنہوں نے دیگر وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے، جبکہ ان کے قبضے سے 10 موبائل فونز اور زیر استعمال 2 پستول برآمد کیے گئے۔

گرفتار ملزمان میں مدثر، مقصود، علی رضا اور ذیشان شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے