بھارت فتنۃ الخوارج سے وابستہ عناصر کی میزبانی اور مالی معاونت کر رہا ہے، مفتی عبدالرحیم
جامعۃ الرشید کے سربراہ مفتی عبدالرحیم نے افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت میں اضافے پر خبردار کیا ہے کہ ملک خانہ جنگی کی جانب بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فتنۃ الخوارج کی موجودگی اور افغان طالبان کی مبینہ سرپرستی نے صورتحال مزید کشیدہ کر دی ہے۔
جامعۃ الرشید کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت فتنۃ الخوارج سے وابستہ عناصر کی میزبانی اور مالی معاونت کر رہا ہے، افغانستان میں موجود فتنۃ الخوارج کو اسرائیل کی جانب سے عسکری ٹیکنالوجی کی معاونت حاصل ہے۔
واضح رہے کہ افغان طالبان رجیم میں سیکیورٹی بحران شدت اختیار کر گیا ہے جس کے باعث افغانستان خانہ جنگی کے خطرے سے دوچار ہے۔
ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
