• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 6:37 صبح
  • پاکستان

خیبرپختونخوا میں بہنے والے خون میں آپ کے ہاتھ بھی رنگے ہیں، قوم اور خدا آپ سے حساب لے گا، وزیر دفاع کا الزام

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو ٹی وی پر مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی خیبر پختونخوا میں عمران خان کے دور میں آئی، وہ صوبے میں دہشت گردوں کو بسانے کے سب سے بڑے ہامی تھے، اسمبلی تقاریر اور میڈیا ریکارڈ اس کے گواہ ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر خواجہ آصف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی قیادت شہری شہداء کے گھروں میں فاتحہ خوانی کے لیے جانے سے بھی انکاری ہے، وفاق سے اقتدار جانے کے بعد صوبے کے ہر وزیراعلیٰ نے وفاق پر حملہ کیا، 9 مئی کا واقعہ اس کے علاوہ ہے۔

سلمان اکرم راجا نے حکومتی ٹیم کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کی بنیادی وجہ بتا دی

کے پی حکومت نے مذاکرات کے حتمی مرحلے میں وعدوں پر عمل سے انکار کر دیا، محسن نقوی

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان 13 گھنٹوں سے جاری طویل مذاکرات ناکام ہو گئے

انہوں نے الزام عائد کیا کہ خیبرپختونخوا کی قیادت سرکاری مال لوٹنے کے ساتھ دہشت گردوں کو بھتے کی صورت میں حصہ دیتی ہے، آپ دہشت گردوں کے پارٹنر ہیں، خیبرپختونخوا میں بہنے والے خون میں آپ کے ہاتھ بھی رنگے ہیں، قوم اور خدا آپ سے حساب لے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اسلام آباد وطن کی وحدت اور وفاق کی علامت ہے، 25 کروڑ پاکستانیوں کی شناخت ہے، ہمارے شہداء اپنے مقدس خون سے اس کی آبیاری کرتے ہیں۔ پاکستانی عوام اور بہادر افواج اندرونی و بیرونی دشمنوں سے ٹکرانے کا حوصلہ رکھتے ہیں، ان شاء اللہ پاکستان ہمیشہ زندہ باد رہے گا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے