• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 6:37 صبح
  • پاکستان

میپکو انتظامیہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے متعلق موقف دینے سے گریزاں ہے

شہر اور گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شدت اختیار کرگیا مختلف علاقوں میں ایک گھنٹے بجلی کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

منظور آباد، ممتاز آباد، شاہ رکن عالم کالونی، دہلی گیٹ، اندرون شہر اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی مسلسل بندش سے شہری شدید گرمی اور حبس میں نڈھال ہوگئے جبکہ پینے کے پانی کی قلت نے بھی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ طویل اور بار بار بجلی کی بندش سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ دوسری جانب میپکو انتظامیہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے متعلق موقف دینے سے گریزاں ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے