کرسٹا پائیک کے خوفناک جرم کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی؟
بیوی نے باہر گھمانے نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی
ایک ماہ کے شیر خوار کو کئی بار بیچ دیا گیا، والدین سمیت 7 افراد گرفتار
باپ کی لاش چار سال تک فریج میں کیوں رکھی؟ خاندان نے حیران کن وجہ بتادی
ممبئی: بالی ووڈ کے سینئر اداکار مکیش کھنہ نے نتیش تیواری کی آنے والی ’رامائن‘ کے ٹریلر پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے رنبیر کپور کے کردار پر سوال اُٹھا دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مکیش کھنہ نے ایک انٹرویو کے دوران فلم کے ایکشن کے مناظر اور رام کی کردار کشی پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہا کہ شری رام کو مریادا پروشوتم کے طور پر دکھانے کے بجائے، فلم انہیں ایک ایکشن ہیرو کے طور پر پیش کررہی ہے۔
انہوں نے درخت پر چڑھنے اور تیر چلانے کے منظر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا کردار رام کی وسیع شبیہہ سے مطابقت نہیں رکھتا۔
انہوں نے کہا کہ فلم سازوں نے رام کو سلمان خان، امیتابھ اور رجنی کانت کی طرح ایک ایکشن اداکار بنادیا ہے، انہوں نے کہا کہ شری رام ہمیشہ پرسکون رہتے تھے اور یہاں تک کہ سمندر کے سامنے بھی انہوں نے ہاتھ جوڑ کر راستہ مانگا۔
مکیشن کھنہ نے فلم میں استعمال ہونے والے ہیوی ڈیوٹی وی ایف ایکس کے بارے میں بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ فلم میں رنبیر کپور کو رام، سائی پلوی کو ماتا سیتا اور یش کو راون کے طور پر دکھایا گیا ہے۔
نصرت بھروچا حادثے کا شکار، ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا
واضح رہے کہ فلم میں ارون گوول، سنی دیول، راکول پریت سنگھ اور کاجل اگروال بھی اہم کرداروں میں ہیں جبکہ فلم کو دو حصوں میں ریلیز کیا جائے گا۔
