• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 3:28 شام
  • پاکستان

ہیوسٹن پولیس کے لیفٹیننٹ لیری کراؤسن کے مطابق اسی روز بچے کی تحویل سے متعلق سماعت ہوئی تھی

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک خاتون نے بیٹی کی تحویل سے متعلق عدالتی فیصلے کے چند گھنٹے بعد اپنی 4 سالہ بیٹی کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 35 سالہ سیبیل سیویلا کو منگل کی رات اپنی بیٹی ویوین کو سابق شوہر ایرون سیویلا کے حوالے کرنا تھا، تاہم اس سے قبل ہی ہیوسٹن میں واقع گھر میں افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔

ہیوسٹن پولیس کے لیفٹیننٹ لیری کراؤسن کے مطابق اسی روز بچے کی تحویل سے متعلق سماعت ہوئی تھی، جس کا فیصلہ ماں کے حق میں نہیں آیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے پہلے اپنی 4 سالہ بیٹی کو گولی ماری اور پھر خود کو بھی گولی مار لی۔ خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ اگلے روز دم توڑ گئی۔

سیبیل اور ایرون کی نومبر 2024 میں چار سالہ شادی کے بعد طلاق ہو گئی تھی، جس کے بعد دونوں کے درمیان بیٹی کی تحویل سے متعلق قانونی تنازع جاری تھا۔ واقعے سے تقریباً 8 گھنٹے قبل عدالت نے ویوین کی بنیادی تحویل اس کے والد کو دینے کا حکم دیا تھا اور بچی کو اسی شام والد کے حوالے کیا جانا تھا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے