ایک ماہ کے شیر خوار کو کئی بار بیچ دیا گیا، والدین سمیت 7 افراد گرفتار
باپ کی لاش چار سال تک فریج میں کیوں رکھی؟ خاندان نے حیران کن وجہ بتادی
خلائی مخلوق یا دیوہیکل جہاز؟ اسٹار شپ کی لائیو اسٹریم میں پُراسرار’یو ایف او‘ کی جھلک وائرل
امریکا میں 200 سال بعد سزائے موت پانے والی خاتون نے 2 بار موت کو چکما دے دیا
تماشہ سیزن 5 سے حال ہی باہر ہونے والی اداکارہ سحرش احمد کا کہنا ہے کہ تماشہ ہاؤس سے باہر یاسر عالم سے ملنے کی کوئی خواہش نہیں رکھتی۔
سحرش احمد اداکارہ ہیں جو ‘تماشا سیزن 5’ میں اپنی شرکت کی وجہ سے مشہور ہوئیں، وہ حال ہی میں شو سے باہر (ایلیمینیٹ) ہوئی ہیں اور اس دوران وہ 8 ہفتوں تک شو کا حصہ بنی رہیں۔
شو سے نکلنے کے بعد انہوں نے مختلف انٹرویوز دیے اور شو کے دیگر شرکا کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔
یاسر عالم وہ شخص ہیں جنہیں سحرش احمد پسند نہیں کرتیں اور انہوں نے اس بات کا برملا اظہار بھی کیا۔
انہوں نے کھل کر کہا کہ انہیں یاسر کا رویہ پسند نہیں آیا اور وہ سمجھتی ہیں کہ پورے شو کے دوران یاسر کا انداز انتہائی بیزار کن رہا۔
یہ پڑھیں: تماشہ 5: زیب خان کا اسرا عائشہ کے لیے محبت کا اظہار
سحرش احمد کا کہنا تھا کہ وہ ‘تماشا ہاؤس’ سے باہر یاسر عالم سے ملنے کی کوئی خواہش نہیں رکھتیں، وہ بہت زیادہ جھنجھلاہٹ پیدا کرنے والے انسان ہیں اور ہر معاملے میں اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوشش کرنے کا انداز انہیں بالکل پسند نہیں آیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یاسر کو ‘مانیٹر’ کا عہدہ بھی سحرش احمد نے ہی دیا تھا۔
سحرش احمد نے یہ بھی انکشاف کیا کہ یاسر عالم یہ سب کچھ ایک خاص حکمت عملی کے تحت کر رہے ہیں، وہ جان بوجھ کر گھر کے دیگر افراد کے ساتھ بیٹھتے یا گھلتے ملتے نہیں ہیں، گھر والے انہیں سب کے ساتھ بیٹھنے کا کہتے ہیں لیکن انہیں دوسروں کے ساتھ وقت گزارنا پسند نہیں۔
