• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 3:58 صبح
  • پاکستان

ایک ماہ کے شیر خوار کو کئی بار بیچ دیا گیا، والدین سمیت 7 افراد گرفتار

باپ کی لاش چار سال تک فریج میں کیوں رکھی؟ خاندان نے حیران کن وجہ بتادی

خلائی مخلوق یا دیوہیکل جہاز؟ اسٹار شپ کی لائیو اسٹریم میں پُراسرار’یو ایف او‘ کی جھلک وائرل

امریکا میں 200 سال بعد سزائے موت پانے والی خاتون نے 2 بار موت کو چکما دے دیا

بھارتی پنجاب کی اداکارہ شہناز گل کا کہنا ہے کہ مجھے لوگ ٹرول اس لیے کرتے ہیں کیونکہ ان بے چاروں کو ویوز درکار ہوتے ہیں۔

شہناز گل اکثر و بیشتر افواہوں اور خبروں کی زد میں رہتی ہیں اور انہیں آن لائن تنقید (ٹرولنگ) کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے لیکن ایسی افواہوں سے نمٹنے کا ان کا انداز کافی دلچسپ اور مزاحیہ ہے۔

اداکارہ، جو حال ہی میں پنجابی فلم ‘سنگھ ورسز کور 2’ میں نظر آئی تھیں، وہ کہتی ہیں کہ جو لوگ ایسی سرخیاں بناتے ہیں، میں ان کا مقصد سمجھ سکتی ہوں کیونکہ انہیں ‘ویوز’ درکار ہوتے ہیں ورنہ وہ بیچارے خبریں کیسے بیچیں گے اگر وہ کوئی بری یا چونکا دینے والی سرخی نہ لگائیں؟

یہ پڑھیں: شہناز گل دوران پرواز خوفزدہ ہوگئیں، ویڈیو وائرل

اگر میری زبان سے کوئی بات پھسل جائے اور وہ سرخی بن جائے تو میں بس یہی دعا کرتی ہوں کہ میری وجہ سے ان بیچاروں کو کچھ ‘ویوز’ مل جائیں، اچھی باتوں سے تو کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا لیکن چلو کسی کا بھلا ہی ہو جائے۔”

جب ان سے اس منفرد اور مزاحیہ انداز کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ خون پنجابی ہے نا، اس لیے میں کامیڈی کرتی نہیں ہوں بلکہ خود کامیڈی لگتی ہوں۔ لوگوں کو یہ بات مزیدار لگتی ہے اور وہ اسے پسند کرتے ہیں، میں جان بوجھ کر ایسا کرنے کی کوشش نہیں کرتی، یہ سب فطری طور پر ہوتا ہے۔”

32 سالہ اداکارہ نے کہا کہ میں نے کبھی کسی کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیا اور نہ ہی کسی کو یہ اجازت دی کہ وہ مجھے بتائے کہ میڈیا کے سامنے کیسے بات کرنی ہے، کیسے چلنا ہے یا کیسا رویہ اختیار کرنا ہے۔ مجھے بہت سی باتیں کہی گئیں، لیکن میرا ماننا ہے کہ آپ جیسے ہیں ویسے ہی رہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے