• اکتوبر 4, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 4, 2026 5:35 صبح
  • پاکستان

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے مکہ معاہدے کے تحت ہنگامی اجلاس ہوگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم میں سے کوئی بھی نہیں ہوگا جو حرمین شریفین کیے لیے جان قربان کرنےکو تیار نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ اگلےہفتے مکہ معاہدے کے تحت ہنگامی میٹنگ ہوگی جس میں تازہ صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا، اس وقت سعودی عرب میں جوحالات ہیں وہ ہنگامی میٹنگ میں زیرغور آئیں گے۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ 6 سے زائد ممالک مکہ مکرمہ ڈیفنس پیکٹ میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پر17 سے 18 حملے ہو چکے ہیں، ہم سعودی عرب کے دفاع کے پابند ہیں،۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کا چارٹربھی اس طرح کےاتحاد کوکارروائی کی اجازت دیتاہے، نیٹو بھی اسی طرز پر کام کر رہی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 31 اگست کو مکہ معاہدے کے تحت اجلاس ہوا تھا جس میں پہلے جنرل سیکرٹری کا فیصلہ ہوا، ہم نےلیفٹننٹ جنرل (ر) نعمان محمود کا نام دیا جو بڑے اچھے اور پرہیزگار افسر ہیں۔

آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی کوئی فیس یا سروس چارج نہیں ہونا چاہیے

ایران امریکا تنازع کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایرانی صدرمسعود پزشکیان اور وزیرخارجہ عباس عراقچی دونوں کی خواہش ہے کہ کسی طرح یہ معاملہ ختم ہو، اس میں فریقین کی کوشش ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ حاصل کریں۔

اسحاق نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے کہا کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی کوئی فیس یا سروس چارج نہیں ہونا چاہیے۔

صومالی قزاقوں کی جانب سے یرغمال بنائے گئے بحری جہاز پر ریسکیو آپریشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ صومالیہ کےحکام نے بحری قزاقوں سے لڑکر مغویوں کو رہا کروایا، بدقسمتی سے اس واقعے میں 3 پاکستانی بھی جاں بحق ہوئے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ 4 زخمی افراد کل کراچی پہنچ جائیں گے، پوری کوشش ہے کہ رفیع اللہ، کاشف عمر اور محمود انصاری کی میتیں دو تین دن میں لے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران علی، یاسر علی اور یوسف حسین شپ میں موجود ہیں۔

افغانستان سے صرف یہ مطالبہ ہے کہ اپنی سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال نہ ہونے دے

افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں، ہم افغانستان سے صرف یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنی سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال نہ ہونے دیں، انہیں دکھانا ہوگا کہ کالعدم ٹی ٹی پی، کالعدم بی ایل اے اور فتنہ الہندوستان کیخلاف کارروائی کی گئی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ امریکا پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے دورہ نیویارک میں انتہائی مفید ملاقاتیں ہوئیں، وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں اپنی تقریر میں مدلل انداز میں مختلف موضوعات پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے فلسطین سے متعلق مؤقف دو ٹوک انداز میں پیش کیا جبکہ کشمیر کے بارے میں مؤقف کو بھی وزیراعظم نے دلیرانہ انداز میں پیش کیا۔

نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر میں متعدد بار ہال میں تالیاں بجیں، مجھے کسی رہنما کی کوئی ایسی تقریر دکھائی نہیں دی جس میں متعدد بار تالیاں بجی ہوں۔

بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری شہید ، ایک زخمی

کسی بھی جواز پر پُرتشدد انتشار یا 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنےکی کسی بھی کوشش سے نمٹا جائیگا:کور کمانڈرز کانفرنس

لاہور چیمبر کے الیکشن میں تاریخ رقم، علی حسام اصغر گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب

حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کے پہلے دور کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پارلیمنٹ ہاؤس: نماز جمعہ میں حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کی کامیابی کیلئے دعا

مذاکرات کا پہلا روز ختم، حکومت اور اپوزیشن کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے، کل دوسرا دور ہوگا

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبرکوکرانےکی تجویز دیدی

میر رضا کیس: کمیشن نے سینئر پولیس افسران کو تحریری سوالنامے ارسال کردیئے

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کے پی حکومت کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب ایسا نہیں چلےگا: وزیر دفاع

راولپنڈی: پنجاب سے بلائے گئے پولیس اہلکاروں کو غیرمعیاری کھانا دیے جانےکا انکشاف

میاں بیوی کے جھگڑے میں مناتا کون ہے؟ مریم نواز کے شوہر محمد صفدر نے بتادیا

محموداچکزئی کا اسپیکر چیمبر جانے سے انکار، پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے نیا وفد تشکیل دیدیا

تازہ ترین

• 10 منٹ پہلے آئندہ ہفتے مکہ معاہدے کے تحت ہنگامی اجلاس میں سعودی عرب کی صورتحال زیر غور آئے گی: اسحاق ڈار

• 13 منٹ پہلے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری شہید ، ایک زخمی

• 14 منٹ پہلے ہائی بلڈ پریشر ہی نہیں بلکہ نمک کے زیادہ استعمال سے صحت کے اس مسئلے کا سامنا بھی ہوسکتا ہے

ہائی بلڈ پریشر ہی نہیں بلکہ نمک کے زیادہ استعمال سے صحت کے اس مسئلے کا سامنا بھی ہوسکتا ہے

• 52 منٹ پہلے واٹس ایپ کے نئے ریسٹریکٹڈ چیٹ فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ جانیں

واٹس ایپ کے نئے ریسٹریکٹڈ چیٹ فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ جانیں

• 58 منٹ پہلے احتجاج اور انتشار سے رعایتیں نہیں ملیں گی، حکومت نے اپوزیشن پر واضح کردیا

احتجاج اور انتشار سے رعایتیں نہیں ملیں گی، حکومت نے اپوزیشن پر واضح کردیا

• 1 گھنٹے پہلے اس تصویر میں بچی کا باپ کون ہے؟

اس تصویر میں بچی کا باپ کون ہے؟

• 2 گھنٹے پہلے کسی بھی جواز پر پُرتشدد انتشار یا 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنےکی کسی بھی کوشش سے نمٹا جائیگا:کور کمانڈرز کانفرنس

• 3 گھنٹے پہلے 9 سال پہلے وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے بچے اب کیسے نظر آتے ہیں؟

9 سال پہلے وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے بچے اب کیسے نظر آتے ہیں؟

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے