• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 7:27 صبح
  • پاکستان

باپ کی لاش چار سال تک فریج میں کیوں رکھی؟ خاندان نے حیران کن وجہ بتادی

خلائی مخلوق یا دیوہیکل جہاز؟ اسٹار شپ کی لائیو اسٹریم میں پُراسرار’یو ایف او‘ کی جھلک وائرل

امریکا میں 200 سال بعد سزائے موت پانی والی خاتون نے 2 بار موت کا چکما دے دیا

انوکھا گاؤں، رکشا ڈرائیور بھی کروڑ پتی، ہر گھر محل جیسا اور ہر دروازے پر لگژری کار

کہ مکرمہ : سعودی حکام نے مسجد الحرام سے خودکش بمبار کے گرفتار ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی سیکیورٹی حکام نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ مکہ مکرمہ میں واقع مسجد الحرام سے ایک خودکش بمبار کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سعودی سیکیورٹی حکام کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام میں کسی قسم کا خودکش بمبار یا حملہ آور نہیں پکڑا گیا۔

اصل واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ایک شخص کو وہاں موجود لوگوں اور زائرین کو ہراساں کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کے جرم میں حراست میں لیا گیا تھا۔

NEWS: Security authorities in Masjid Al Haram arrested a person for harassing passersby and causing fear and panic among them. The individual was dealt with immediately, the necessary legal procedures were taken against him, and he was referred to the Public Prosecution.… pic.twitter.com/RCgI9qBBig — Inside the Haramain (@insharifain) October 2, 2026

NEWS: Security authorities in Masjid Al Haram arrested a person for harassing passersby and causing fear and panic among them.

The individual was dealt with immediately, the necessary legal procedures were taken against him, and he was referred to the Public Prosecution.… pic.twitter.com/RCgI9qBBig

— Inside the Haramain (@insharifain) October 2, 2026

سیکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر ہی کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ شخص کو فوری طور پر قابو کر لیا۔

تمام ضروری قانونی مراحل مکمل کرنے کے بعد ملزم کو پبلک پراسیکیوشن کے سپرد کر دیا گیا ہے، جہاں اس کے خلاف مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

تاہم حکام نے فی الحال ملزم کی شناخت یا اس کی ذہنی حالت کے بارے میں تفصیلات عام نہیں کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے منفی دعووں میں کہا جا رہا تھا کہ دھماکہ خیز جکٹ پہنے ایک شخص نے خانہ کعبہ کی طرف بڑھنے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے وقت پر پکڑ لیا۔

سعودی حکام نے ان تمام رپورٹوں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے عوام اور سوشل میڈیا صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ ایسی غیر تصدیق شدہ افواہوں کو پھیلانے سے گریز کریں اور صرف اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری کردہ باوثوق معلومات پر ہی اعتماد کریں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے