• اکتوبر 2, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 2, 2026 3:38 صبح
  • پاکستان

ہم پولیس اہلکاروں کو چھڑوانے آئے تو ہم پر بھی تشدد کیا گیا،متاثرہ اہلکار کا بیان

کراچی کے علاقے عوامی کالونی بند والی پٹی پر قائم چیک پوسٹ پر شرپسندوں کے حملے اور پولیس اہلکاروں پرمبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ جمعرات کی شام پیش آیا تھا جبکہ متاثرہ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور چیک پوسٹ میں توڑ پھوڑ بھی کی ہے۔

پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ چوکی پر آکر کسی نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ نہیں بنایا۔

عوامی کالونی بند والی پٹی پر قائم چیک پوسٹ پر شرپسندوں کے حملے کا شکار اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ہم پولیس اہلکاروں کو چھڑوانے آئے تو ہم پر بھی تشدد کیا گیا، جبکہ ایس ایچ او عوامی کالونی اور ہیڈ محرر موقع پر پہنچے لیکن ہمارا ساتھ نہیں دیا۔

اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ہم کیا مار کھانے کے لیے ڈیوٹی کرتے ہیں ہماری بھی عزت ہے، ہم پر کرسیاں مار مار کر تشدد کیا گیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے