• اکتوبر 2, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 2, 2026 2:16 صبح
  • پاکستان

بھارتی پائلٹ نے چاقو حملے میں شدید زخمی ہونے کے باوجود ہائی جیک کی کوشش ناکام بنادی تھی

بھارتی پائلٹ سمت مچھر دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز میں اپنے معاون پائلٹ کے چاقو حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے تاہم انھوں نے جان پر کھیل کر طیارے کا کنٹرول حملہ آور کو نہیں دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی نژاد پائلٹ نے شدید زخمی ہونے کے باوجود کاک پٹ کا دروازہ کھولا جس سے مسافر اور عملے کے ارکان کو اندر داخل ہونے اور حملہ آور کو پکڑنے کا موقع ملا ورنہ بڑی تباہی آتی۔

طیارے کو سعودی عرب کے تبوک ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے ذریعے اتار لیا گیا جہاں پائلٹ کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ ان کا خون کافی بہہ گیا تھا اور وہ شدید نقاہت کا سامنا کر رہے تھے۔

فلائی دبئی کے طیارے میں مبینہ حملے کے دوران زخمی ہونے والے بھارتی پائلٹ سمت مچھر کو مزید علاج کے لیے سعودی عرب سے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی منتقل کردیا گیا۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق بھارتی سفیر نے اسپتال میں پائلٹ سمت مچھر سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی جبکہ اس سے قبل ان کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کرکے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

بھارتی سفارتخانے نے بتایا کہ سمت مچھر کی حالت بہتر ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔ مقامی سفارتخانہ کے حکام مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ ان کے علاج اور طبی نگہداشت کو یقینی بنایا جاسکے۔

واضح رہے کہ تاحال طیارے کو ہائی جیک یا تباہ کرنے کی کوشش کرنے والے گرفتار معاون پائلٹ کی مکمل شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے سوائے اس کے وہ عمانی نژاد ہے اور دہری شہریت رکھتا ہے۔ واقعے کے محرک کا بھی اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے