• اکتوبر 2, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 2, 2026 12:17 صبح
  • پاکستان

خلائی مخلوق یا دیوہیکل جہاز؟ اسٹار شپ کی لائیو اسٹریم میں پُراسرار’یو ایف او‘ کی جھلک وائرل

امریکا میں 200 سال بعد سزائے موت پانی والی خاتون نے 2 بار موت کا چکما دے دیا

انوکھا گاؤں، رکشا ڈرائیور بھی کروڑ پتی، ہر گھر محل جیسا اور ہر دروازے پر لگژری کار

ٹیڈ کازنسکی : انتہائی ذہین طالب علم ’یونابومبر‘ کیسے بن گیا؟ ہوشربا داستان

اسلام آباد (1 اکتوبر 2026): وفاقی حکومت نے اگلے 24 گھنٹے کیلیے پیٹرول اور ڈیزل قیمتوں میں رد و بدل کر دیا۔

اوگرا کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کا اطلاق رات 12 سے اگلے 24 گھنٹے کیلیے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 3 روپے 26 پیسے مہنگا اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 1 روپے 1 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا، جس کے بعد پیٹرول 390 روپے 66 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 399 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔

پیٹرول ریلیف اسکیم کے تحت موٹرسائیکل اور چنگچی مالکان کو ماہانہ 20 لیٹر تک 100 روپے رعایت پر پیٹرول فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ 800 سی سی گاڑیوں کے مالکان کیلیے یہ مقدار ماہانہ 30 لیٹر مقرر ہے۔

رعایتی پیٹرول حاصل کرنے کیلیے شہری اپنے موبائل میسج میں آر ای جی، شناختی کارڈ نمبر، گاڑی رجسٹرڈ نمبر، صوبے کا نام کا پہلا لفظ اور رجسٹریشن کی تاریخ لکھ کر 9771 پر بھیج دیں۔

موبائل پر رجسٹریشن مکمل ہونے پر تصدیق کا پیغام ملے گا، پیٹرول پمپ جانے سے پہلے 9771 پر tok لکھ کر میسیج بھیج دیں، اس کے بعد ٹوکن نمبر وصول ہوگا، اس کے بعد آپ ٹوکن نمبر پیٹرول پمپ پر دکھا کر پیٹرول حاصل کرنے کا میسج ملے گا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے