• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 5:44 شام
  • پاکستان

امریکا میں 21 سالہ خاتون ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ کی 8 ویں منزل کی کھڑکی سے گرنے کے باوجود کرشماتی طور پر زندہ بچ گئی۔

یہ واقعہ امریکی ریاست جارجیا کے شہر ایتھنز میں سامنے آیا۔

21 سالہ کرسٹین سارجنٹ جارجیا یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہیں اور وہ 26 ستمبر کو ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ کے اندر موجود تھیں۔

عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ یہ خاتون 8 ویں منزل پر واقع اپارٹمنٹ میں ایک کھلی کھڑکی کے قریب صوفے پر رقص کر رہی تھیں جب وہ پھسل کر باہر جا گریں۔

یہ خاتون وہاں سے نیچے اس عمارت کی دوسرے منزل پر موجود احاطے میں واقع ایک پول کے قریب گری۔

پولیس نے ایسے شواہد دریافت کیے جن سے عندیہ ملتا ہے کہ کرسٹین سارجنٹ گرنے کے بعد ایک دھاتی بینچ سے ٹکرائی تھیں۔

اس بینچ کے کشن پر خون کے دھبے ملے جبکہ بینچ کو نقصان بھی پہنچا۔

مقامی پولیس نے بتایا کہ ہمارا ماننا ہے کہ اس بینچ نے خاتون کے گرنے کے عمل کو روکنے میں مدد فراہم کی۔

پولیس کے مطابق یہ کوئی مجرمانہ معاملہ نہیں کیونکہ خاتون مکمل ہوش میں تھیں۔

خاتون کے دوستوں نے ایمرجنسی سروسز سے رابطہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی دوست کھڑکی سے باہر گر کر بے حس و حرکت زمین پر پڑی ہے۔

خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا اور پولیس نے اسے حادثہ قرار دیا۔

پولیس کے مطابق کرسٹین سارجنٹ اسی عمارت میں رہتی ہیں جبکہ خاتون کے رشتے داروں نے تصدیق کی ہے کہ وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہیں۔

کرسٹین سارجنٹ کی بہن نے کہا کہ وہ شکر گزار ہیں کہ ان کی بہن کی زندگی بچ گئی۔

دنیا کا خوبصورت ترین ریلوے اسٹیشن کس ملک میں موجود ہے؟

ریاضی کی اس دلچسپ پہیلی کو حل کر سکتے ہیں؟

ٹام کروز کی وائرل ویڈیو جو آپ کو مسکرانے پر مجبور کر دے گی

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

اس تصویر میں چھپی گاڑی کو تلاش کرسکتے ہیں؟

خاتون کے دماغ میں کیڑے اور ان کے انڈوں کی دریافت

بھارت: بندر شراب کی دکان میں گھس کر شراب پی کر مدہوش، ویڈیو وائرل

78 سالہ خاتون نے 'فورٹ نائٹ' گیم میں معمر ترین اسٹریمر کا ورلڈ ریکارڈ نام کرلیا

اس تصویر میں چھپے تیندوے کو تلاش کرسکتے ہیں؟

اسکاٹ لینڈ کے ایک جزیرے میں 3 دہائیوں سے زائد عرصے بعد پہلی بار بچے کی پیدائش

وہ ہائی وے اوور چینج جو دیکھنے والوں کو دنگ کر دیتا ہے

خریدتے وقت تازہ اور اچھی کوالٹی کے انڈوں کی پہچان کیسے کی جائے؟

تازہ ترین

• 12 منٹ پہلے 8 ویں منزل سے نیچے گرنے والی خاتون کرشماتی طور پر زندہ بچ گئی

• 17 منٹ پہلے وزیراعظم کا پختونخوا کی صورتحال پر صدر سے مشاورت کا فیصلہ، ایوان صدر میں اہم جلاس طلب

وزیراعظم کا پختونخوا کی صورتحال پر صدر سے مشاورت کا فیصلہ، ایوان صدر میں اہم جلاس طلب

• 31 منٹ پہلے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی

• 33 منٹ پہلے مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں لے آئے تھے یہ ایران امریکا جنگ سے بڑھی: وزیر خزانہ

مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں لے آئے تھے یہ ایران امریکا جنگ سے بڑھی: وزیر خزانہ

• 1 گھنٹے پہلے واٹس ایپ میں بچوں کے تحفظ کیلئے نئے پیرنٹل ٹولز کا اضافہ

واٹس ایپ میں بچوں کے تحفظ کیلئے نئے پیرنٹل ٹولز کا اضافہ

• 1 گھنٹے پہلے ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

• 2 گھنٹے پہلے شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کو ایشین گیمز میں ایک اور میڈل جتوادیا

شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کو ایشین گیمز میں ایک اور میڈل جتوادیا

• 2 گھنٹے پہلے ایشین گیمز: اسکواش میں پاکستان کی فتح کے بعد فائنل میں رسائی، دوسرا سلور میڈل یقینی ہوگیا

ایشین گیمز: اسکواش میں پاکستان کی فتح کے بعد فائنل میں رسائی، دوسرا سلور میڈل یقینی ہوگیا

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے