• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 11:58 صبح
  • پاکستان

امن ریلی کا اختتام ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ کیا گیا

آزاد جموں و کشمیر کے ضلع سدھنوتی میں عوامی اتحاد فورم کی جانب سے قومی یکجہتی کے اظہار کے لیے پُرامن ریلی کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔

عوامی اتحاد فورم کے زیر اہتمام ریلی کوٹلی چوک سے کچہری چوک تک نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد، آزاد کشمیر زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے امن کے قیام اور شرپسند عناصر کی تمام سازشوں کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

امن ریلی کا اختتام ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ کیا گیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے