• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 1:19 صبح
  • پاکستان

ان کا کہنا تھا کہ وہ وقت آنے پر پرتگالی عوام کو قومی ٹیم چھوڑنے کی وجوہات سے آگاہ کروں گا

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ہیڈ کوچ جورج جیسس کے ساتھ مبینہ اختلافات کی قیاس آرائیوں پر قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ چھوڑنے کی وضاحت کردی۔

رونالڈو نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ پرتگالی فٹبال فیڈریشن کے صدر سے گفتگو اور قومی ٹیم کی پریس کانفرنس کے بعد کیمپ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ وقت آنے پر پرتگالی عوام کو قومی ٹیم چھوڑنے کی وجوہات سے آگاہ کروں گا۔

رونالڈو کا یہ فیصلہ ناروے کے خلاف پرتگال کی 2-1 سے فتح کے چند روز بعد سامنے آیا جس میں وہ متبادل کھلاڑیوں میں شامل رہے اور میدان میں نہیں اترے۔ پرتگالی فٹبال فیڈریشن نے بھی ان کی ٹریننگ میں عدم شرکت کی تصدیق کی ہے جبکہ کوچ جورج جیسس نے دونوں کے درمیان اختلافات کی تردید کی ہے۔

رونالڈو کے کیریئر کے گولز کی تعداد 979 ہے اور وہ 1000 گول مکمل کرنے سے 21 گول دور ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں پرتگال کی نمائندگی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا تھا، تاہم موجودہ صورتحال کے بعد ان کے بین الاقوامی مستقبل کے حوالے سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے