• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 10:37 شام
  • پاکستان

ایک ریسرچ کے مطابق فون کی قیمت اور صارفین کی ممکنہ دلچسپی اس کی طلب میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے نئے فولڈ ایبل اسمارٹ فون آئی فون ڈُوو کے رواں سال تقریباً 60 لاکھ یونٹس فروخت ہونے کا امکان ہے۔

مارکیٹ ریسرچ ادارے کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ کے مطابق فون کی قیمت اور صارفین کی ممکنہ دلچسپی اس کی طلب میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

آئی فون ڈُوو کی قیمت 1999 ڈالر مقرر کی گئی ہے جو سام سنگ گلیکسی زیڈ فولڈ 8 سے تقریباً 100 ڈالر زیادہ ہے۔

کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ کے ریسرچ ڈائریکٹر ترُن پاٹھک کے مطابق ایپل کی جانب سے قیمت کا تعین لانچ کے نمایاں پہلوؤں میں شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی جنریشن کے فولڈ ایبل فون کے لیے قیمت کو 2000 ڈالر سے کم رکھنا ایک جرات مندانہ فیصلہ ہے اور اس قیمت پر خاص طور پر موجودہ آئی فون پرو صارفین اور ان افراد میں طلب پیدا ہوسکتی ہے جو طویل عرصے سے ایپل کے فولڈ ایبل فون کے منتظر تھے۔

تاہم، 60 لاکھ یونٹس کی فروخت کا تخمینہ زیادہ سے زیادہ ممکنہ سطح پر ہے اور اس کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ ایپل اپنی پیداواری صلاحیت میں کتنی تیزی سے اضافہ کرتا ہے۔

کمپنی کے نئے چیف ایگزیکٹو جان ٹرنَس نے اس کے ڈیزائن کو سوچا سمجھا ڈیزائن قرار دیتے ہوئے کہا کہ دیگر کمپنیوں کے کچھ فولڈ ایبل فون ایسے دکھائی دیتے ہیں جیسے دو فونز کو ساتھ جوڑ دیا گیا ہو۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے