• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 10:58 شام
  • پاکستان

درخت کی ٹہنی گرنے سے زخمی شہری کو 8 کروڑ معاوضہ دینے کا حکم

بھارت میں کیا اب گدھے نرس کی ذمہ داریاں نبھائیں‌ گے؟ نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری

کیا دن رات کا دورانیہ ہمیشہ 24 گھنٹے ہی رہتا ہے؟ تحقیق میں نیا انکشاف

نیپال میں پہاڑ چند سیکنڈز میں ٹوٹ کر دریا میں گر گیا، ویڈیو وائرل

فلائی دبئی کے مسافروں کی واپسی کے معاملے پر سعودی عرب نے اسرائیل کی درخواست مسترد کردی ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے مسافروں کی واپسی کے لیے اسرائیلی طیارہ اپنی سرزمین پر اترنےکی اجازت نہیں دی۔

اسرائیلی حکام نے تبوک ایئرپورٹ سے مسافروں کو واپس لانے کے لیے طیارہ بھیجنے کی اجازت مانگی تھی جسے سعودی حکام نے مسترد کردیا۔

Saudi Arabia turned down Israeli request after flydubai incident

دبئی سے تل ابیب جانے والی غیر ملکی ایئر لائن میں پائلٹس کی لڑائی اور ممکنہ ہائی جیکنگ کے خدشات کے پیش طیارے کو سعودی عرب اتار لیا گیا۔

یہ پڑھیں: اسرائیلی میڈیا نے فلائی دبئی واقعہ 11/9 کی کوشش قرار دے دیا

دبئی سے تل ابیب جانے والی غیر ملکی ایئر لائن ‘فلائی دبئی’ کے طیارے میں دورانِ پرواز دو پائلٹس کے درمیان لڑائی کے بعد سنسنی خیز ڈرامائی صورتحال پیدا ہوگئی۔

جس کے نتیجے میں مسافروں کی جانیں شدید خطرے میں پڑ گئیں اور طیارے کو ہنگامی بنیادوں پر سعودی عرب کے شہر تبوک میں لینڈ کرنا پڑا۔

امریکی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ پرواز کے دوران کاک پٹ میں دونوں پائلٹس کے مابین شدید تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد ایک پائلٹ نے دوسرے پر چاقو سے حملہ کر دیا اور طیارہ کریش کرنے کی کوشش کی۔

ہنگامی صورتحال پیدا ہوتے ہی طیارے سے مسلسل 7 منٹ تک ایمرجنسی سگنل جاری ہوتے رہے۔

واقعے کے باعث اسرائیلی حکام میں ممکنہ ہائی جیکنگ کے خدشات پیدا ہوگئے اور سیکیورٹی ردعمل کے طور پر اسرائیل نے جنگی طیارے بھی فضا میں بھیج دیے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے