• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 10:08 شام
  • پاکستان

درخت کی ٹہنی گرنے سے زخمی شہری کو 8 کروڑ معاوضہ دینے کا حکم

بھارت میں کیا اب گدھے نرس کی ذمہ داریاں نبھائیں‌ گے؟ نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری

کیا دن رات کا دورانیہ ہمیشہ 24 گھنٹے ہی رہتا ہے؟ تحقیق میں نیا انکشاف

نیپال میں پہاڑ چند سیکنڈز میں ٹوٹ کر دریا میں گر گیا، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا کا کہنا ہے کہ والدین بیٹوں کی پرورش ایسے کریں کہ وہ دوسروں کو نقصان نہ پہنچائیں اور خواتین احترام کریں۔

دہلی-این سی آر اور بہار میں حال ہی میں پیش آنے والے مبینہ زیادتی اور جنسی حملے کے واقعات نے بھارت میں خواتین کی حفاظت کے حوالے سے بحث کو ایک بار پھر ہوا دی ہے، جنسی تشدد پر جاری اس بحث کے درمیان، اداکارہ دیا مرزا نے اپنے بیٹے کی پرورش دیکھ بھال، ہمدردی اور احترام کے ساتھ کرنے کے حوالے سے ایک پیغام شیئر کیا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لڑکوں کو رضامندی کو سمجھنا، حدود کا احترام کرنا اور سب سے اہم بات یہ کہ ‘انکار’ کو قبول کرنا سکھایا جائے۔

دیا نے انسٹاگرام پر طویل پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کو حدود کا احترام کرنے اور رضامندی کو سمجھنے کی تعلیم دینے کے بارے میں ایک پیغام شیئر کیا۔

Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip

انہوں نے لکھا کہ میں ہر روز اپنے بیٹے کو سب کے ساتھ دیکھ بھال، احترام، ہمدردی اور مہربانی کا رویہ اپنانے کی اہمیت سکھانے کی کوشش کرتی ہوں۔ اس کا مطلب ہے اسے یہ سمجھنے میں مدد دینا کہ انکار پر کیسے ردعمل ظاہر کیا جائے، حدود کا احترام کیسے کیا جائے، اور ان باریک اشاروں کو کیسے پہچانا اور ان کا احترام کیا جائے جن کے ذریعے کوئی شخص اپنی بے چینی یا ناگواری کا اظہار کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ وہ یہ سمجھے کہ رضامندی کا مطلب محض ‘نہ’ کا نہ ہونا نہیں ہے بلکہ یہ ایک ایسی ‘ہاں’ کا ہونا ہے جو خوشی اور اطمینان کے ساتھ کہی گئی ہو اسے یہ بھی سمجھنا چاہیے کہ کوئی بھی شخص اسے اپنی توجہ، محبت یا قربت دینے کا پابند نہیں ہے اور یہ کہ انکار نہ تو کوئی توہین ہے اور نہ ہی ایسی کوئی چیز جسے چیلنج کیا جائے، جس پر سودے بازی کی جائے یا جسے ذاتی حیثیت میں لیا جائے۔

دیا مرزا نے لکھا کہ آج ہر اس والدین کو اس بات کی کوشش کرنی چاہیے جو بیٹے کی پرورش کر رہے ہیں تبھی ہم ایک ایسی دنیا تعمیر کر سکتے ہیں جو ہماری لڑکیوں کے لیے زیادہ محفوظ، منصفانہ اور صحت مند ہو۔

دیا نے 14 مئی 2021 کو اپنے شوہر ویبھو ریکھی کے ساتھ اپنے بیٹے ‘اویان آزاد ریکھی’ کا خیرمقدم کیا تھا اور ان کا بیٹا اب پانچ سال کا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے