• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 10:08 شام
  • پاکستان

درخت کی ٹہنی گرنے سے زخمی شہری کو 8 کروڑ معاوضہ دینے کا حکم

بھارت میں کیا اب گدھے نرس کی ذمہ داریاں نبھائیں‌ گے؟ نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری

کیا دن رات کا دورانیہ ہمیشہ 24 گھنٹے ہی رہتا ہے؟ تحقیق میں نیا انکشاف

نیپال میں پہاڑ چند سیکنڈز میں ٹوٹ کر دریا میں گر گیا، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت، اداکارہ کرینہ کپور کے شو واٹ وومن وانٹ میں پہلی بار شرکت کریں گی۔

کرینہ کپور نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر میرا راجپوت کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرکے مداحوں کو ملاقات کی جھلک دکھائی اور اس بات کی تصدیق کی کہ شاہد کپور کی اہلیہ شو کے آئندہ سیزن میں شرکت کریں گی۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے کرینہ نے میرا کو "انتہائی خوش اخلاق اور پیاری” قرار دیا جس سے اس قسط کی ریکارڈنگ سے قبل ان کی باہمی گفتگو کی جھلک ملتی ہے۔

یہ شرکت اس لیے بھی قابلِ ذکر ہے کیونکہ کرینہ اور میرا کو عوامی سطح پر شاذ و نادر ہی ایک ساتھ دیکھا گیا ہے جبکہ میرا کی شادی شاہد کپور سے ہوئی ہے جو ماضی میں کرینہ کے ساتھ تعلقات میں رہ چکے ہیں۔

Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip

کرینہ اور شاہد 2004 سے 2007 تک تعلقات میں رہے اس عرصے کے دوران انہوں نے رومانوی فلم ‘جب وی میٹ’ میں بھی ایک ساتھ کام کیا بعد ازاں کرینہ نے 2012 میں اداکار سیف علی خان سے شادی کی اور اس جوڑے کے دو بیٹے تیمور اور جہانگیر ہیں۔

دوسری جانب شاہد نے 2015 میں میرا سے شادی کی اور اس جوڑے کے دو بچے بیٹی میشا اور بیٹا زین ہیں۔

‘واٹ وومن وانٹ’ کیسا شو ہے؟

کرینہ 2018 سے ‘واٹ وومن وانٹ’ کی میزبانی کر رہی ہیں اور اس شو میں کیریئر، تعلقات، ماں بننے کے تجربے، تندرستی، فیشن اور اپنی ذات کے بارے میں تصور جیسے موضوعات پر گفتگو کی جاتی ہے۔

اگرچہ میرا کا تعلق فلمی صنعت سے نہیں ہے لیکن انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی مضبوط موجودگی بنائی ہے اور وہ اکثر بچوں کی پرورش (پیرنٹنگ)، فٹنس، جلد کی دیکھ بھال اور خوبصورتی سے متعلق مواد شیئر کرتی رہتی ہیں۔

شاہد کپور کی اہلیہ نے اپنے برانڈ کے ساتھ بیوٹی (خوبصورتی) کی صنعت میں بھی قدم رکھا ہے تاہم شو کی قسط کی ریلیز کی تاریخ کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے