کیا دن رات کا دورانیہ ہمیشہ 24 گھنٹے ہی رہتا ہے؟ تحقیق میں نیا انکشاف
نیپال میں پہاڑ چند سیکنڈز میں ٹوٹ کر دریا میں گر گیا، ویڈیو وائرل
ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی
ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!
یو اے ای (30 ستمبر 2026): دبئی میں پہلی عوامی ٹرین سروس کا آغاز ہو گیا ہے یو اے ای صدر شیخ محمد بن زاید نے ابوظہبی سے دبئی تک ٹرین کے ذریعے سفر کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں پہلی عوامی ٹرین سروس کا آغاز ہو گیا ہے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے ابوظہبی سے دبئی تک ٹرین کے ذریعے کیا۔
ٹرین دن میں پانچ بار دبئی سے ابوظہبی اور فجیرہ جائے گی، اماراتی ریاستوں کو ملانے والی اتحاد ٹرین کے آغاز پر دبئی اسٹیشن پر عوام کی گہما گہمی رہی۔
شہریوں نے اس موقع پر جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور رقص کر کے جشن منایا۔
دبئی سے ابوظہبی کا سفر تقریباً ایک گھنٹہ چار منٹ میں مکمل ہوگا، جبکہ دبئی سے فجیرہ تک براہ راست سفر کا دورانیہ تقریباً ایک گھنٹہ 10 منٹ ہوگا۔
مسافروں کو ٹرین میں مخصوص نشست، وائی فائی اور بجلی کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ دبئی سے ابوظہبی کے لیے ایک طرفہ سفر کا ابتدائی کرایہ 39 درہم مقرر کیا گیا ہے۔
