• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 12:58 شام
  • پاکستان

کیا دن رات کا دورانیہ ہمیشہ 24 گھنٹے ہی رہتا ہے؟ تحقیق میں نیا انکشاف

نیپال میں پہاڑ چند سیکنڈز میں ٹوٹ کر دریا میں گر گیا، ویڈیو وائرل

ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی

ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!

واشنگٹن(30 ستمبر 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آرٹیفیشل انٹیلجنس (مصنوعی ذہانت) کا نام تبدیل کر کے سپر انٹیلجنس کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں مصنوعی ذہانت کے شعبے سے وابستہ رہنماؤں سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کو اس جدید میدان میں نمایاں برتری حاصل ہے، اور اس شعبے کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے ٹیکنالوجی عہدیداروں کے ساتھ مصنوعی ذہانت سے متعلق ایک دستاویز پر دستخط کیے ہیں۔ ٹرمپ نے دستاویز کو تحفظ کی ایک شکل قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نگرانی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے پر غور کر رہے ہیں، ہم خود احتسابی کا زبردست عمل دیکھ رہے ہیں، اے آئی رہنما اس بات کو سمجھتے ہیں۔

اس دوران صدر ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی موجودہ صورتحال انتہائی خراب ہے، اور فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ وہ ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں۔ تاہم انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جلد ہی ایران ہتھیار ڈال دے گا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے