• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 12:58 شام
  • پاکستان

کیا دن رات کا دورانیہ ہمیشہ 24 گھنٹے ہی رہتا ہے؟ تحقیق میں نیا انکشاف

نیپال میں پہاڑ چند سیکنڈز میں ٹوٹ کر دریا میں گر گیا، ویڈیو وائرل

ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی

ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!

واشنگٹن(30 ستمبر 2026): امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ایک بار پھر ٹرمپ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو دی جانے والی تمام فوجی امداد بند کی جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں برنی سینڈرز نے کہا کہ امریکی عوام اور قانون ساز مسلسل یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ اسرائیل کو ملنے والی عسکری امداد کا سلسلہ ختم کیا جائے، اور سینیٹ میں ہونے والی حالیہ ووٹنگ اس بڑھتے ہوئے رجحان کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ جنوری 2024 میں غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے کرائی گئی ووٹنگ میں صرف 11 سینیٹرز نے حمایت کی تھی۔

تاہم اب اسرائیل کے اقدامات کی تحقیقات سے متعلق قرارداد کے حق میں ووٹ دینے والے سینیٹرز کی تعداد بڑھ کر 47 ہو گئی ہے۔ سینیٹر سینڈرز نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اب امریکی عوام کی آواز سننی چاہیے اور اسرائیل کو مزید فوجی امداد فراہم کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے