کیا دن رات کا دورانیہ ہمیشہ 24 گھنٹے ہی رہتا ہے؟ تحقیق میں نیا انکشاف
نیپال میں پہاڑ چند سیکنڈز میں ٹوٹ کر دریا میں گر گیا، ویڈیو وائرل
ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی
ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!
تہران: ایران میں عوام کو سستی اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا آغاز ہو گیا، 12 اشیا کی قیمتیں 6 ماہ تک منجمد رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔
ایران میں زیرو انفلیشن اسکیم کا آغاز ہو گیا ہے، میئر تہران علی رضا زاکانی نے کہا کہ بارہ اشیا کی قیمتیں چھ ماہ تک برقرار رہیں گی، گھرانوں کے حجم کے مطابق اشیا کی خریداری کے لیے فی کس مخصوص کوٹہ مقرر کر دیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا اشیائے خورد و نوش مقررہ قیمتوں پر فراہم کی جا رہی ہیں، ہر فرد ماہانہ 2 کلو گرام چاول مقررہ قیمت پر خرید سکے گا، 3 اقسام میں سے انتخاب کی سہولت ہوگی، ہر فرد کے لیے ماہانہ 400 گرام کوکنگ آئل کا الاؤنس بھی مقرر کیا گیا ہے۔
میئر تہران علی رضا زاکانی نے اکتوبر میں سبسڈائز اشیا کی تعداد 12 سے بڑھا کر 15 کرنے کا اعلان بھی کیا، اکتوبر سے مرغی کا گوشت، ٹماٹر پیسٹ اور پنیر بھی سبسڈائز اشیا میں شامل ہوں گے۔
ایران: ڈالر کی قیمت 24 لاکھ 45 ہزار ریال سے تجاوز
انھوں نے کہا پھلوں، سبزیوں کی منڈیوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مراکز 108 سے بڑھا کر 200 سے زائد کیے جائیں گے، زیرو انفلیشن اسکیم کے تحت عوام کو ضروری اشیا مقررہ قیمتوں پر فراہم کی جا رہی ہیں۔
