• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 8:58 شام
  • پاکستان

ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی

ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!

اہلیہ کے علاج کیلیے مسلسل جدوجہد، 81 سالہ شوہر کی ویڈیو نے سب کو رُلا دیا

پکوڑے کے اسٹال میں ’چٹنی‘ نہ ملنے پر لاتیں اور مُکے چل گئے، ویڈیو وائرل

اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا ہے کہ مجھے شروع میں سوتیلی ماں کو قبول کرنے میں وقت لگا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ٹوٹا ہوا دل‘ میں نازش جہانگیر نے ’سوتیلی ماں‘ کا کردار نبھایا تھا اور آغا علی کی وہ دوسری بیوی بنی تھیں جن کی ایک بیٹی ہوتی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اپنی سوتیلی ماں کے بارے میں کھل کر اظہار خیال کیا ہے۔

سوتیلی ماں کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نازش جہانگیر نے کہا کہ میری حقیقی زندگی میں بھی ایک دوسری ماں موجود ہے، میری ایک سوتیلی ماں ہیں جس کا ذکر دوسرے شوز میں بھی بات کرچکی ہوں۔

یہ پڑھیں: میں پاکستان کی ’کنگنا رناوت‘ بن گئی ہوں، نازش جہانگیر

اداکارہ نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ تمام سوتیلی مائیں بری ہوں یہ معاشرے کی گھڑی ہوئی کہانیاں ہیں، میری سوتیلی ماں ہیں، والدہ کے انتقال کے بعد والد نے دوسری شادی کی تھی اور وہ پورے خاندان کا بہت اچھے طریقے سے خیال رکھتی ہیں۔ وہ محنت کرتی ہیں اور والد کی دیکھ بھال کرتی ہیں اس لیے میں یہ نہیں کہہ سکتی کہ سوتیلی مائیں بری ہوتی ہیں۔

نازش نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ شروع میں مجھے ان کے ساتھ اس رشتے کو قبول کرنے میں وقت لگا، انہوں نے خود کو ثابت کیا۔ انہوں نے میرے دل میں اپنی جگہ بنائی، میں نے جو کردار ادا کیا وہ بھی حقیقت کے قریب اور قابلِ فہم تھا، میں اپنی آنٹی (سوتیلی ماں) کو فون کر کے کہتی تھی کہ ‘اب مجھے احساس ہوتا ہے کہ آپ کن حالات سے گزری ہوں گی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے