• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 7:54 شام
  • پاکستان

کمپنی نے راکٹ کی سمندر میں واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے اسے اسٹار شپ کی پہلی مداری پرواز قرار دیا

اسپیس ایکس کا اسٹار شپ راکٹ پہلی بار کامیابی کے ساتھ مدار میں پہنچنے کے بعد زمین واپسی پر بحرالکاہل میں چلی کے قریب دھماکے سے پھٹ گیا۔

واقعے سے قبل اسٹار شپ کے تین مرکزی انجنوں میں سے ایک نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ اسپیس ایکس کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں راکٹ کی لانچنگ، مدار میں پہنچنے اور واپسی کے مراحل دکھائے گئے لیکن دھماکے سے عین قبل ویڈیو ختم کردی گئی۔

کمپنی نے بعد میں اس کی سمندر میں واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے اسے اسٹار شپ کی پہلی مداری پرواز قرار دیا۔

یہ اسٹار شپ کی 14 ویں آزمائشی پرواز تھی اور اسے اسپیس ایکس کے اس منصوبے کے لیے اہم تجربہ سمجھا جا رہا تھا جس کے تحت مستقبل میں انسانوں کو چاند اور مریخ تک پہنچانے کے لیے اس خلائی جہاز کو استعمال کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

اس سے قبل اسٹار شپ کی متعدد آزمائشی پروازیں بحر ہند تک پہنچنے کے بعد ناکام ہوئی تھیں، جن میں بعض راکٹ فضا میں تباہ ہوگئے تھے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے