• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 6:16 شام
  • پاکستان

ملزم 31 اگست کو کھارادر کاغذی بازار میں کپڑے کے تھان کی ڈکیتی میں بھی ملوث ہے

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے 3 روز قبل صرافہ بازار میں ڈکیتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ و چاندی برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے 3 روز قبل صرافہ بازار میں ڈکیتی کرنے والے ملزم سعید احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ و چاندی برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے 25 ستمبر کو کھارادر کے علاقے صرافہ بازار میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ چاندی کی ڈکیتی کی تھی۔

گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ملزم 31 اگست کو کھارادر کاغذی بازار میں کپڑے کے تھان کی ڈکیتی میں بھی ملوث ہے۔

ملزمان اسلحہ کے زور پر تقریباً 06 کلو چاندی لیکر فرار ہوگئے تھے، گرفتار ملزم کو انٹیلیجنس بیسڈ معلومات اور سی سی وی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کھارادر، کلری اور نیو ٹاؤن کے علاقوں میں ڈکیتی کرتے تھے۔ گرفتار ملزم کے دیگر 2 ساتھیوں کی تلاش جاری ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے