اہلیہ کے علاج کیلیے مسلسل جدوجہد، 81 سالہ شوہر کی ویڈیو نے سب کو رُلا دیا
پکوڑے کے اسٹال میں ’چٹنی‘ نہ ملنے پر لاتیں اور مُکے چل گئے، ویڈیو وائرل
جاپانی شخص کئی سالوں تک غیرآباد مکان کا کرایہ کیوں دیتا رہا؟؟
ٹی وی اینکر براہِ راست نشریات کے دوران ’’اچانک غائب‘‘ ہو گئی!
(29 ستمبر 2026): ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام لگنے کے بعد پارلیمنٹ نے ان کا استثنیٰ ختم کر دیا اور اب تحقیقات جاری ہیں۔
دنیا میں موبائل فون چھِن جانا، چوری ہونا معمول ہے اور عموماً اس کے پیچھے پیشہ ور مجرم ہوتے ہیں۔ تاہم ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کے الزام کے بعد پارلیمنٹ نے ان کا استثنیٰ ختم کر دیا، جس کے بعد ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہ ملک ہنگری ہے، جہاں کے وزیراعظم پیٹر میگیار کو ایک موبائل فون چوری کے الزامات پر تحقیقات کا سامنا ہے اور ہنگری کی پارلیمنٹ نے گزشتہ روز تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے وزیراعظم سمیت تین قانون سازوں کا قانونی استثنیٰ ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم پیٹر میگیار پر الزام ہے کہ انہوں نے جون 2027 میں بداپسٹ کے نائٹ کلب میں مبینہ طور پر ایک شہری کا فون چھین کر اس وقت دریائے ڈینیوب میں پھنک دیا تھا جب وہ وزیراعظم کی ویڈیو بنا رہا تھا۔
رپور ٹکے مطابق میگینار نے شہری کی اس حرکت پر اعتراض کرتے ہوئے اس کا فون چھینا۔ اس موقع پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی اور سیکیورٹی گارڈز نے انہیں کلب سے باہر نکال دیا، جس کے بعد استغاثہ کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے دریا میں ایک سیاہ چیز پھینکی۔
دریا میں پھینکے گئے فون کی مالیت 250 یورو (78 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔ پھینکے گئے فون دریا سے درست حالت میں نکال کر متعلقہ شہری کو واپس کر دیا گیا تھا۔
مذکورہ واقعے کے چند ماہ بعد ستمبر 2024 میں ہنگری کے چیف پراسیکیوٹر نے یورپی پارلیمنٹ سے پیٹر میگیار کا بطور ممبر یورپی پارلیمنٹ استثنیٰ ختم کرنے کی درخواست کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا تھا۔
تاہم رواں سال مئی میں یورپی پارلیمنٹ کا مینڈیٹ ختم ہونے کے بعد جب وہ ہنگری کی پارلیمنٹ کا حصہ بنے تو انہیں مقامی سطح پر استثنیٰ مل گیا۔
جس کے بعد استغاثہ نے دوبارہ تحقیقات کا آغاز کیا اور قانون سازوں سے ان کا استثنیٰ ختم کرنے کی درخواست پر پارلیمنٹ نے وزیر اعظم کے علاوہ دو سابق وزرا کا استثنیٰ بھی ختم کر دیا۔ جس کے بعد ان پر فون چوری کے الزام کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
