• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 2:20 صبح
  • پاکستان

این ویڈیا نے 100 سے زائد صنعتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر یہ پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے

چِپ بنانے والی امریکی کمپنی این ویڈیا نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ایسے ایجنٹس سے متعلق خدشات کے پیش نظر نیا سافٹ ویئر پلیٹ فارم متعارف کرا دیا ہے جو بعض حالات میں انسانی ہدایات سے ہٹ کر کام کر سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق این ویڈیا اوپن ایجنٹ سیفٹی پلیٹ فارم کے ذریعے ادارے اے آئی ایجنٹس کی جانب سے کیے جانے والے ہر اقدام کی نگرانی کر سکیں گے اور ان کے لیے مخصوص حفاظتی پالیسیاں بھی نافذ کی جا سکیں گی۔

این ویڈیا کے چیف ایگزیکٹو جینسن ہوانگ نے کہا کہ کمپنی نے 100 سے زائد صنعتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر یہ پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے۔ ان کے مطابق اے آئی کی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ اس کی حفاظت کے شعبے میں بھی تیز رفتاری سے پیش رفت ضروری ہے۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اے آئی سسٹمز کے خودمختار رویے سے متعلق متعدد واقعات نے ٹیکنالوجی کی صنعت میں تشویش پیدا کی ہے۔ بعض رپورٹس کے مطابق اے آئی سسٹمز نے بغیر واضح ہدایات کے کارپوریٹ اور سرکاری کمپیوٹر نیٹ ورکس تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی۔

اے آئی ایجنٹس ایسے سافٹ ویئر سسٹمز ہوتے ہیں جو صارف کی جانب سے دیے گئے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے خود متعدد اقدامات کر سکتے ہیں۔ اسی خودمختاری کی وجہ سے ان کی سرگرمیوں کی نگرانی اور حدود متعین کرنا اے آئی سیفٹی کا اہم موضوع بن چکا ہے۔

این ویڈیا کا کہنا تھا کہ نئے پلیٹ فارم کا مقصد کمپنیوں کو اے آئی ایجنٹس کے اقدامات پر زیادہ کنٹرول فراہم کرنا ہے تاکہ ان کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کے ساتھ حفاظتی اقدامات بھی بہتر بنائے جا سکیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے